فلم / ٹی وی

ہندی زبان میں بنی کونسی فلم آسکرایوارڈزکےلیے نامزد ؟

کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر کےلیےمسترد کردیا گیا تھا

Web Desk

ہندی زبان میں بنی کونسی فلم آسکرایوارڈزکےلیے نامزد ؟

کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر کےلیےمسترد کردیا گیا تھا

فلم چار ممالک کی کو پروڈکشن ہے
فلم چار ممالک کی کو پروڈکشن ہے

آسکر 2025 کی انٹرنیشنل فیچر فلمز کی شارٹ لسٹ جاری ہو گئی ہے اور بدقسمتی سے بھارت کی جانب سے آسکر میں بھیجی گئی فلم "لاپتہ لیڈیز" جو کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بنی تھی، بہترین غیر ملکی فیچر فلم کیٹگری میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے تاہم برطانیہ کی ہندی زبان میں بنی فلم ’سنتوش‘کو شارٹ لسٹ فلموں میں شامل کیا گیا ہے۔

فلم ’سنتوش‘ برطانیہ ، انڈیا، فرانس اور جرمنی کی کو پروڈکشن فلم ہے جو کہ ہندی زبان میں ہے،یہ برطانیہ کی جانب سے آسکر کو بھیجی جانے والی سرکاری طور پر نامزد کردہ فلم تھی۔


اداکارہ شاہانہ گوسوامی جنہوں نے سندھیہ سوری کی فلم ’سنتوش‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فلم 'سنتوش' کے لیے ہماری ٹیم خاص طور پر ہدایت کارہ سندھیہ سوری کے لیے بہت خوش ہوں، جسے یہ اعزاز ملا، 85 فلموں میں سے شارٹ لسٹ ہونا ناقابل یقین ہے، ان سب کا شکریہ جنہوں نے اسے پسند کیا، سپورٹ کیا اور ووٹ دیا۔

"سنتوش" ایک بیوہ خاتون (شاہانہ گوسوامی) کی کہانی ہے جو اپنے مرحوم شوہر کی جگہ پولیس افسر کی نوکری سنبھالتی ہے، کہانی ایک ایسی تحقیقات کے گرد گھومتی ہے جو نچلی ذات کی ایک لڑکی کے قتل پر مبنی ہے۔ اس فلم کا عالمی پریمیئر کانز فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔

’لاپتہ لیڈیز‘، جس میں نتانشی گوئل، پرتھیبھا رنتا اور سپرش شریواستوا جیسے فنکار شامل ہیں بھارت کی آفیشل آسکر انٹری تھی، مگر یہ شارٹ لسٹ فلموں میں شامل نہ ہو سکی۔