وائرل اسٹوریز
منیب اور ایمن نے شادی سے تقریباً 2 سال قبل منگنی کیوں کی؟
ایمن خان کی 17 سال کی عمر میں منگنی کرنے کی وجہ کیا؟
منیب اور ایمن نے شادی سے تقریباً 2 سال قبل منگنی کیوں کی؟
ایمن خان کی 17 سال کی عمر میں منگنی کرنے کی وجہ کیا؟
پاکستانی اداکار منیب بٹ نے اہلیہ ایمن خان کیساتھ تقریباً 2 سال کے عرصے پر مشتمل منگنی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اپنے خیالات کا بھی اظہار کردیا۔
منیب بٹ نے سال 21 نومبر 2018 میں ساتھی اداکارہ ایمن خان سے محبت کی شادی کی جس کے ایک سال بعد 2019 میں انکے گھر ننھی پری امل بٹ کی پیدائش ہوئی اور گزشتہ سال 2023 میں ایک اور ننھی پری کے والدین بنے جس کا نام میرال بٹ رکھا۔
ایمن خان شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں جبکہ منیب بٹ تاحال اسی فیلڈ سے وابسطہ ہیں لیکن اس کے ساتھ منیب بٹ نے یوٹیوب وی لاگنگ بھی شروع کی جو فینز میں خاصا مقبول ہوئی۔
منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی سے قبل 6 جنوری 2017 کو منگنی ہوئی جو ایک سال 11 ماہ کے عرصے تک چلی اور نومبر 2018 میں دونوں نے شادی کر کے اپنی منگنی کے وعدے کو مزید مضبوط بنا دیا۔
دونوں اپنی زندگی میں بے انتہا خوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ منیب بٹ اپنے انٹریوز میں سب کو جلد از جلد شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں منیب بٹ منگنی کے ٹائم کو یاد کرتے ہوئے کہتے سنائی دیے کہ 'ہمارا منگنی اور شادی کے درمیان جو ایک مشکل وقت آتا ہے وہ تھا ہی نہیں، جبکہ منگنی تقریباً دو سال کی تھی اور سب ہمیں ڈراتے تھے کہ اتنی لمبی منگنی نہیں کرنی چاہیے ٹوٹ جاتی ہے تم نکاح کرلو'۔
انہوں نے بتایا کہ ' میں تو منگنی کے حق میں ہی نہیں تھا کہ کیا پہلے منگنی کریں پھر شادی تو اچھا یہ ہے کہ سیدھا شادی کرلو لیکن ایمن کا شناختی کارڈ نہیں بنا تھا جس کی وجہ سے انتظار کرنا تھا'۔
اسی انٹرویو میں ساتھ بیٹھی ایمن خان نے کہا کہ 'منگنی اسی وجہ سے پہلے کرلی تھی کیوں کہ میں چھوٹی تھی اور اتنا وقت ایک دوسرے کیلئے ملنا چاہئے، ہم دونوں ہی اپنے کریئر میں بھی مصروف تھے'، جس پر میزبان نے پوچھا کے اگر اتنی چھوٹی تھیں آپ تو والدین نے منع نہیں کیا کہ 'اتنی جلدی کیا ہے؟'
ایمن خان نے جواب دیا کہ 'اس وقت کوئی بھی اپنے والدین کی سنتا ہی نہیں ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں'۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy




