پاکستان
پی ٹی آئی نے گلوکار سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا
سلمان احمد نے بشریٰ بی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
پی ٹی آئی نے گلوکار سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا
سلمان احمد نے بشریٰ بی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی 'عمران خان کے خاندان' کے خلاف مہم چلانے پر موسیقار سلمان احمد کی رکنیت ختم کردی ہے۔
سلمان احمد نے میں 26 نومبر کے مظاہروں کے دوران عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سیاسی سرگرمیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ کی تھی جس پر پارٹی کے حامیوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے، عمران نے، اڈیالہ جیل میں عدالت کے بلائے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران، سابق خاتون اول کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر گلوکار پر طنز کیا تھا، اور ان کی ایکس پوسٹس کو 'احمقانہ' قرار دیا تھا۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کی طرف سے ایک روز قبل جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں موسیقار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر 'غیر ضروری اور مضحکہ خیز پوسٹس' کے ذریعے پارٹی کے اراکین اور حامیوں میں 'مسلسل تقسیم اور عدم اطمینان کے بیج بونے کی کوشش کر رہے ہیں۔'
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 'سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے اور انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، آپ سے مزید کہا جاتا ہے کہ کبھی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی وابستگی ظاہر نہ کریں۔'
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے ذریعے پارٹی نے سلمان احمد کو کہا تھا کہ وہ قابل اعتراض پوسٹس کرنے سے باز رہیں، اس کے باوجود انہوں نے عمران کی ہدایات کی خلاف ورزی جاری رکھی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پارٹی نے خود کو ان کے طرز عمل سے الگ کر لیا ہے اور انہیں اس کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
خیال رہے کہ سلمان احمد طویل عرصے سے پی ٹی آئی کے حامی تھے، وہ اکثر پارٹی کی تقریبات میں گانے گاتے تھے،2022 میں انہیں عمران کا کلچرل فوکل پرسن مقرر کیا گیا تھا۔
2016 میں، انہیں اسلام آباد پولیس نے عمران کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر مختصر طور پر اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours



