صحت

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

سردیاں شروع ہوتے ہیں نزلہ زکام اور بخار کا موسم بھی شروع ہوجاتا ہے۔

Web Desk

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

سردیاں شروع ہوتے ہیں نزلہ زکام اور بخار کا موسم بھی شروع ہوجاتا ہے۔

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

موسم سرما کے ساتھ ہی نزلہ زکام، فلو اور بخار کا سیزن بھی شروع ہوجاتا ہے اور لوگ بہت تیزی سے ادویات اور سیرپ وغیرہ خریدنا شروع کردیتے ہیں۔

عموماً یہ کیفیت وائرل انفیکشن کی وجہ سے پھیلتی ہے اور ایسی صورت میں زیادہ ادویات لینے سے گریز کرنا اور آرام کرنا چاہیے۔

ادویات کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود چند چیزیں اس حوالے سے ادویات سے زیادہ موثر فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور مضر اثرات کا امکان بھی نہیں ہوتا۔

یہاں ہم نے ایسی ہی کچھ چیزوں کا ذکر کیا ہے جو نزلہ زکام کی صورت میں آپ کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

مرغی کی یخنی

مرغی کی یخنی مکمل علاج تو نہیں مگر یہ نزلہ زکام اور فلو کی صورت میں صورتحال کو بہتر بنانے میں مددگار میں مدد دیتی ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ یخنی پینے سے خون کے ایسے مخصوص سفید خلیات کی حرکت سست ہوجاتی ہے جو جسم کو بیماری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

جب یہ خلیات سست روی سے حرکت کرتے ہیں تو وہ جسم کے ان حصوں میں زیادہ اکٹھے ہوتے ہیں جن کو علاج کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ یخنی  نظام تنفس کے امراض کی علامات میں کمی لانے کے لیے مؤثر ہے، کم نمک والی یخنی کا انتخاب کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

ادرک

ادرک کے طبی فوائد کا ذکر تو صدیوں سے کیا جارہا ہے مگر اب سائنسی ثبوت بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

ادرک کے چند ٹکڑے ابلے ہوئے پانی میں ڈال کر اسے پینا کھانسی یا گلے کی سوجن میں ریلیف دلا سکتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے متلی کی روک تھام ہوسکتی ہے جس کا سامنا اکثر فلو کے مریضوں کو ہوتا ہے۔

شہد

شہد بیکٹریا اور جراثیم کش ہوتا ہے، چائے (بغیر دودھ والی) میں لیموں اور شہد کا اضافہ گلے کی سوجن کی تکلیف کم کرتا ہے، تحقیقی رپورٹس میں بھی بتایا گیا ہے کہ شہد کھانسی کو دبانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سونے سے قبل بچوں کو 10 گرام شہد کا استعمال کرانا کھانسی کی علامات کی شدت کم کرتا ہے، ان کی نیند بہتر ہوتی ہے جس سے بھی نزلہ زکام کی علامات کی شدت کم ہوجاتی ہے۔

لہسن

لہسن میں مرکبات ایلیسین موجود ہوتے ہیں جو جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

غذا میں لہسن یا اس کے سپلیمنٹ کا اضافہ نزلہ زکام کی علامات کی شدت گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

تحقیقی رپورٹس کے مطابق لہسن کا استعمال بیمار ہونے سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر اس کا استعمال کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔

وٹامن سی

وٹامن سی جسم کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اور متعدد طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔

لیموں، گریپ فروٹس، پتوں والی سبزیاں، مالٹے اور دیگر متعدد پھلوں اور سبزیاں اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، خاص طور پر لیموں۔

بیمار ہونے پر لیموں کے عرق کو گرم چائے میں شہد کے ساتھ شامل کرنا بلغم کی مقدار کو کم کرسکتا ہے۔

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

اسی طرح لیموں کا گرم یا ٹھنڈا شربت بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اگرچہ یہ مشروبات نزلہ زکام سے مکمل نجات نہیں دلاتے مگر ان سے وٹامن سی جسم کو ضرور ملتا ہے جس کی مدافعتی نظام کو ضرورت ہوتی ہے۔

مناسب مقدار میں وٹامن سی کا استعمال بالائی نظام تنفس کی بیماریوں اور دیگر امراض کی شدت میں کمی لاتا ہے۔

پرو بائیوٹیکس

پرو بائیوٹیکس صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کو کہا جاتا ہے جو معدے اور مدافعتی نظام کو صحت مند رکھتے ہیں۔

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پروبائیو ٹیکس بالائی نظام تنفس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان کم کرتا ہے۔

اس جز کے حصول کا ایک اچھا ذریعہ اپنی غذا میں دہی کو شامل کرنا ہے، جس سے جسم کو پروٹین اور کیلشیئم بھی حاصل ہوتا ہے۔

نمک ملا پانی

نمک ملے نیم گرم پانی سے غرغرہ کرنے سے بھی بالائی نظام تنفس کے امراض کی شدت میں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے، جبکہ گلے کی سوجن اور ناک بند ہونے کی تکالیف میں بھی کمی آتی ہے۔

نزلہ زکام کی شدت میں کمی لانے والے گھریلو ٹوٹکے

نمک ملے پانی سے غرارے کرنا بلغم کو بھی کم کرتا ہے، ایک گلاس پانی میں ایک کھانے کے چمچ نمک ملائیں اور کلیاں کریں۔