دلچسپ و خاص

فحش فلموں کی اداکارہ سیر و سیاحت کیلئے لاہور پہنچ گئیں

کائے اساکرا نے لاہور میں تاریخی مقامات کی سیر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں

Web Desk

فحش فلموں کی اداکارہ سیر و سیاحت کیلئے لاہور پہنچ گئیں

کائے اساکرا نے لاہور میں تاریخی مقامات کی سیر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں

اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام 

جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا، شائد یہی سوچ کر مشہور غیرملکی پورن ایکٹریس کائے اساکرا لاہور دیکھنے پاکستان آپہنچیں۔

کائے اساکرا کو پورن اندسٹری میں ’رائے لِل بلیک‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، حال ہی میں انہیں لاہور کی گلیوں اور تاریخی مقامات کی سیر کرتے دیکھا گیا۔

کائے اساکرا اس دوران سیاہ برقعے میں ملبوس دکھائی دیں، انہوں نے مکمل حجاب بھی کیا ہوا تھا، انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہیں لاہور کی گلیوں میں دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کو انہوں نے کیپشن دیا کہ ’صبح کی چہل قدمی دنیا کے ایک مقام پر‘

کائے اساکرا لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرتے بھی دکھائی دیں، انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ، مسجد وزیر خان بھی دیکھی اور اپنی اس وزٹ کو کیمرے میں بھی عکسبند کیا۔

اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لوکیشن لاہور کی لکھی اور ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لاہور کی سردی میں چند بکریوں کے بچوں کے ساتھ موجود ہیں اور وہ سردی میں دھوپ سے بھی لطف انداز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اگلی تصویر میں انہوں نے ایک دکان کی تصویر شیئر کی جس میں آئینے فروخت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’خوبصورت دن خود چل کر آپ کے پاس نہیں آتے، آپ کو خود ان کے پاس جانا پڑتاہے‘

ان کی اگلی تصویر بھی اندرون لاہور کے کسی مقام کی تھی، اس کی اگلی تصویر میں انہوں نے ایک گلی کی تصویر لی اور اس پر لوکیشن انارکلی بازار کی دی۔

کائے اساکرا کی اس لاہور یاترا کا مقصد تو معلوم نہیں ہوسکا لیکن نیٹیزن نے ان کی اس سیر کو دلچسپ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے مشرقی اقدار کا پاس کرتے ہوئے اسی کے مطابق خود کو ڈھالا ہوا ہے۔

کائے اساکرا ایک 28 سالہ جاپانی فحش اداکارہ ہیں، وہ سوشل میڈیا انفلونسر بھی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین فالوورز ہیں۔

ان کی لاہور میں سیر کی تصاویر یہاں دیکھیے:

اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام 


اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام 


اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام 


اسنیپ گریب انسٹاگرام
اسنیپ گریب انسٹاگرام