انفوٹینمنٹ
ایشوریا بھی سونو سود کو امیتابھ بچن کا بیٹا سمجھتی ہیں؟
سونو سود نے انٹرویو کے دوران دلچسپ انکشاف کردیا
ایشوریا بھی سونو سود کو امیتابھ بچن کا بیٹا سمجھتی ہیں؟
سونو سود نے انٹرویو کے دوران دلچسپ انکشاف کردیا
بالی وڈ اداکار سونو سود کے چہرے کے خدوخال کا موازنہ اکثر 70 کی دہائی کے جوان امیتابھ بچن سے کیا جاتا ہے، بعض انٹرنیٹ صارفین تو سونو سود کو امیتابھ بچن کا کھویا ہوا بیٹا بھی قرار دے دیتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف مداحوں کو نہیں بلکہ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے کو بھی سونو سود کو دیکھ کر اپنے سسر امیتاب بچن یاد آجاتے ہیں۔
یہ انکشاف خود سونو سود نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، اداکار نے معروف بالی وڈ فلم 'جودھا اکبر' کے سیٹ پر پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔
اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار سونو سود نے فلم ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی فلم 'جودھا اکبر' میں بھائی بہن کا کردار ادا کیا تھا، 2008ء میں بننے والی اس فلم کے بعد سے ایشوریا رائے باقاعدگی سے سونو سود کو ہر رکشا بندھن پر راکھی باندھتی ہیں۔
اپنے انٹرویو میں اداکار سونو سود نے بتایا کہ فلم 'جودھا اکبر' کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ایشوریا رائے سیٹ پر موجود تھیں، وہ میرے پاس آئیں اور کہا کہ 'آپ کا چہرہ دیکھ کر مجھے امیتابھ بچن یاد آتے ہیں'۔
سونو سود نے کہا کہ 'مجھے یاد ہے ہمارا ایک سین چل رہا تھا جسکے دوران ایشوریا بات کرتے کرتے رک گئیں اور کہا 'آپ کو دیکھ کر مجھے پا (امیتابھ بچن) یاد آجاتے ہیں، تو میں نے انہیں کہا کہ ہاں یار مجھے معلوم ہے'۔
انہوں نے ایشوریا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ایک خوبصورت شخصیت کی مالک ہیں اور وہ مجھے راکھی بھی باندھتی ہیں، وہ ایک بہترین کو-اسٹار ہیں، میرا پورے بچن خاندان کے ساتھ ہی بہت اچھا رشتہ ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'میں نے ایشوریا کے شوہر ابھیشیک کے ساتھ فلم 'یووا' اور 'ہیپی نیو ایئر' جیسی فلموں میں کام کیا ہے، علاوہ ازیں مجھے 'بڈھا ہوگا تیرا باپ' فلم میں امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردار ادا کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوا، وہ سب بہت اچھے لوگ ہیں اور مجھے اُن سب کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا'۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



