ہالی ووڈ

انجلینا جولی کے ساتھ بریڈ پٹ دوبارہ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

جوڑے کے درمیان 2019 میں طلاق ہوچکی ہے

Web Desk

انجلینا جولی کے ساتھ بریڈ پٹ دوبارہ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

جوڑے کے درمیان 2019 میں طلاق ہوچکی ہے

فائل فوٹو :گوگل
فائل فوٹو :گوگل

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی انجلینا جولی کے ساتھ فلم کرنے کیلئے رضا مند نہیں ہوں گے اورکوئی بھی رقم بریڈ کو اپنی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں کر سکتی۔

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پروڈیوسر ڈینی روسنر ہوٹل کے مالک ایمینوئل مارٹینز کی زندگی پر بننے والی فلم میں بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کومرکزی کردارکے طور پر کاسٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 ڈینی امید کر رہے تھے کہ سابقہ جوڑا اس منصوبے کیلئے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ دے گا تاہم بریڈ پٹ کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بھی ساتھ میں فلم کرنے کیلئے رضامند نہیں ہوں گے اورکوئی بھی رقم بریڈ کو اپنی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر راضی نہیں کر سکتی۔

بریڈ پٹ کیلئے انجلینا جولی کے ساتھ دوبارہ کام کرنا ان کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ممکن نہیں ہے، برطانوی جریدے کے مطابق دنیا کی ساری رقم بریڈ کو انجلینا کے ساتھ کسی فلم میں دوبارہ ساتھ میں نہیں لا سکتی، ذرائع نے مزید کہا کہ انجلینا نے بریڈ پٹ کو شدید ذہنی تکلیف پہنچائی ہے، بریڈ پٹ یہ بھی نہیں چاہتے کہ ان کے حلقہ احباب میں انجلینا جولی کا ذکر بھی ہو۔

واضح رہے کہ انجلینا اور بریڈ کی پہلی ملاقات جاسوسی تھرلر فلم ’’مسٹر اینڈ مسز اسمتھ‘‘ میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا تھا جو حریف قاتل بھی تھے۔

کچھ برسوں تک ڈیٹنگ کے بعدانہوں نے2012 میں شادی کرلی تھی، ان کی 6 اولادیں ہیں، تین بچوں کو انہوں نے گود لیا ہے جبکہ 3 ان کی اپنی اولادیں ہیں، ان کی شادی کا خاتمہ اس وقت ہوا جب انجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کیلئے درخواست دائر کی۔

اداکارہ نے بریڈ پٹ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے نجی طیارے کی پرواز کے دوران ان پر اوربچوں پر حملہ کیا تھا، ایک طویل قانونی کارروائی کے بعد 2019 میں ان کی طلاق کو حتمی شکل دیدی گئی تھی۔