فیشن
کنزہ ہاشمی اور طلحہ انجم کی جوڑی کے چرچے
دونوں کی ایک ساتھ ریمپ واک 'قاتلانہ' قرار
کنزہ ہاشمی اور طلحہ انجم کی جوڑی کے چرچے
دونوں کی ایک ساتھ ریمپ واک 'قاتلانہ' قرار
پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کی معروف ریپر و گلوکار انجم کے ساتھ ریمپ واک سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
کنزہ ہاشمی جہاں اداکاری کی دنیا میں شہرت کے آسمان چھوتی دکھ رہی ہیں وہی میوزک خاص طور پر ریپ کی دنیا میں عالمی شہرت یافتہ طلحہ انجم کو بھی ہر کوئی جانتا ہے۔
حال ہی میں دونوں اسٹارز ایک ساتھ برائیڈل کٹیور ویک پاکستان کے برائیڈل فیشن شو میں ایک ساتھ ریمپ پر حسن کے جلوے بکھیرتے دکھے۔
تین روزہ فیشن شومعروف ڈیزائنرز کے لیے سب سے زیادہ مقبول ریمپ بن چکا ہے کیونکہ برائیڈل ویک نے کئی باصلاحیت فیشن ڈیزائنرز کو اپنے تخلیقات ایک باوقار پلیٹ فارم پر پیش کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
20 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہنے والے اس فیشن شو میں پاکستان کے کئی مشہور اداکاروں اور اداکاراؤں نے شرکت کی اور اپنے ڈیزائنرز کے شاہکار کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
کنزہ ہاشمی نے اس یادگار کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دلکش پوز دیتے دکھ رہے ہیں۔
کنزہ ہاشمی اس فیشن شو میں معروف فیشن ڈیزائنر منیب نواز کیلئے واک کی جہاں وہ طلحہ انجم کا ہاتھ تھامی نظر آئیں اور دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر فینز نے تعریف کے پُل باندھ دیے۔
علاوہ زیں طلحہ انجم اپنے فنِ گلوکاری سے فیشن شو میں سماں باندھتے دکھے جس کے ساتھ کنزہ ہاشمی کی دلکش ادائیں توجہ کا مرکز بنتی دکھیں۔
واضح رہے کہ یہ جوڑی اچانک کسی فیشن ڈیزائنر نے نہیں بنائی بلکہ دونوں نے حال ہی میں ایک فلم میں ساتھ کام کیا ہے جس کا نام 'کٹر کراچی' ہے۔
’کٹر کراچی‘ میں طلحہٰ انجم کے ڈیبیو کے علاوہ اداکار عمران اشرف اور اداکارہ کنزیٰ ہاشمی پہلی بار ایکشن میں دکھائی دیے۔
’کٹر کراچی‘ کا پریمیئر 19 اور 20 دسمبر کی درمیانی شب ہوا، جس کے بعد فلم کو سینما گھروں کی زینت بنا دیا گیا۔
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer



