سوشل میڈیا

رونالڈو کی عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا؟

وائرل تصاویر میں رونالڈو کو کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے

Web Desk

رونالڈو کی عمرہ کی ادائیگی کی تصاویر وائرل، حقیقت کیا؟

وائرل تصاویر میں رونالڈو کو کعبہ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

سعودی عرب کے فٹ بال کلب سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی قبول اسلام کی افواہوں کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رونالڈو کو احرام باندھ کر کعبہ کے سامنے کھڑے ہیں۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اِن تصاویر پر یقین کرلیا لیکن درحقیقت یہ تصاویر اصل نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا کمال ہے۔

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

رونالڈو کو اے آئی کے ذریعے سعودی عرب کے مقدس مقام کی زیارت کروانے کی فیک تصاویر پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا بھی اظہار کیا اور اے آئی کے غلط استعمال پر تشویش بھی ظاہر کی۔

یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں سعودی فٹبال کلب النصر کے سابق گول کیپر اور رونالڈو کے ساتھی فٹبالر نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی فٹبالر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رونالڈو واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے میں نے ان سے بات بھی کی اور انہوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل رونالڈو سے منسوب ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ رونالڈو قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں۔

تاہم ویڈیو میں جس شخص کو رونالڈو سمجھا جا رہا تھا وہ دراصل ان کا ہمشکل تھا جس کا نام ’بیور عبداللہ‘ ہے۔

بیور عبداللہ کی قرآن پڑھنے کی یہ ویڈیو اصل میں ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی اور رونالڈو سے انکی بہت زیادہ مماثلت کی وجہ سے یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

بیور عبداللہ، دراصل عراقی نژاد برطانوی ہیں، انکے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہیں، انہیں رونالڈو سے مشابہت کیوجہ سے خوب عالمی شہرت ملی اور وہ اکثر اپنی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین