دلچسپ و خاص
'پشپا 2' دیکھنے سینما میں بیٹھا مفرور گینگسٹر گرفتار
فلم میں اس کی دلچسپی کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد اس کا سراغ لگایا، پولیس
'پشپا 2' دیکھنے سینما میں بیٹھا مفرور گینگسٹر گرفتار
فلم میں اس کی دلچسپی کے بارے میں معلوم ہونے کے بعد اس کا سراغ لگایا، پولیس
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں واقع سینما گھر میں تامل فلم 'پشپا 2' کی اسکریننگ کے دوران ایک حقیقی صورتحال کسی فلم کا منظر پیش کرنے لگی جب فلم بینوں کے درمیان بیٹھے مفرور گینگسٹر وشال میشرم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قتل کے 2 کیسز اور منشیات کی اسمگلنگ کے متعدد الزامات میں مطلوب وشال میشرم گرفتاری سے بچنے کیلئے 10 ماہ سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ وشال میشرم 10 ماہ سے فرار تھا اور بالآخر حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'پشپا 2' میں اس کی دلچسپی کے بارے میں پولیس کو معلوم ہونے کے بعد اُس کا سراغ لگایا گیا۔
اس گینگسٹر کے خلاف مجموعی طور پر 27 مقدمات درج ہیں جن میں قتل اور منشیات کی اسمگلنگ کے علاوہ پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے جیسے الزامات بھی شامل ہیں، حتیٰ کہ وہ ماضی میں پولیس پر حملے بھی کر چکا ہے۔
ان الزامات کے باوجود وشال میشرم کئی مہینوں تک پولیس کی گرفت سے بچنے میں کامیاب رہا، بالآخر اللو ارجن کی فلم 'پشپا 2' دیکھنے کا شوق اس کی گرفتاری کا سبب بن گیا۔
پولیس نے سائبر ٹریکنگ اور اس کی نئی گاڑی کے ذریعے اس کا سراغ لگایا اور اس کے تھیٹر پہنچنے کے بعد اسے چاروں طرف سے گھیر لیا۔
فرار ہونے سے روکنے کے لیے پولیس نے سینما کے باہر کھڑی اس کی گاڑی کے ٹائر بھی پنکچر کردیے تھے۔
پولیس نے تصدیق کی کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'پشپا 2' میں وشال میشرم کی دلچسپی کے بارے میں اطلاعات موصول ہونے کے بعد ہی اُس کا سراغ لگایا گیا۔
وشال میشرم سینما ہال میں اللو ارجن کی پاور پیک پرفارمنس دیکھنے میں مگن تھا کہ اسی دوران پولیس نے پھرتی دکھائی اور کسی قسم کی مزاحمت کا راستہ دیے بغیر اسے باآسانی گرفتار کر لیا جسے دیکھ کر سینما ہال میں موجود دیگر تمام تماشائی دنگ رہے۔
پولیس نے بتایا کہ وشال میشرم اِس وقت ناگپور سنٹرل جیل میں قید ہے اور جلد ہی اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
مزید خبریں
-
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
-
دنیا کا مہنگا ترین آنسو، اُونٹ کا آنسو، سانپ کے زہر کا تریاق
-
ایپل کیمرہ ٹیکنالوجی ایک اور انقلابی پیش رفت کی جانب گامزن
-
کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟
-
پریش راول کی 'ہیرا پھیری3' میں واپسی
-
اسٹارٹ اپ: نوجوانوں کا روشن مستقبل
-
اندر کی آواز یا دماغ کی چال؟ گٹ فیلنگ کی حیران کن حقیقتیں
-
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
-
بارش، پکوڑے اور ایک خوشگوار لمحے کی کہانی
-
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’




