کرسمس کا مزہ دوبالا کرنے والی فلمیں کونسی؟
ان فلموں کو اپنی واچ لسٹ میں ضرور شامل کرلیں
موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوچکا ہے جس کو انجوائے کرنے کیلئے لوگ طرح طرح کی سرگرمیاں تلاش کریں گے اور ان لمحات کو یادگار بنائیں گے، ایسے میں کئی لوگ گھومنے پھرنے کو ترجیح دیتے ہیں تو کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان تعطیلات کو گھر پر سکون سے گزارنا پسند کرتے ہیں۔
تو آئیے ان افراد کیلئے ہم نے چند ایسی فلموں کا مجموعہ ڈھونڈ نکالا ہے جنہیں وہ موسم سرما کی تعطیلات اور کرسمس کے موقع پر گھروں میں رہ کر دیکھنے کا لطف اٹھاسکیں گے۔
کیونکہ کرسمس کی تعطیلات میں جب باہر یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہو اور اندر گرم کمبل اور ہاٹ کوکا کے ساتھ بیٹھ کر کوئی دل کو خوش کر دینے والی فلم دیکھی جائے، تو وہ لمحے بہت خاص بن جاتے ہیں۔ چاہے آپ کا دل ہنسی مذاق سے بھرنا ہو، محبت کی کہانیاں دیکھ کر دل کو سکون ملنا ہو یا پھر ایڈونچر اور جادوئی دنیا میں کھو جانا ہو، یہ موسم فلموں کے ذریعے آپ کو ہر وہ تجربہ فراہم کرتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔
تو آئیے ان ایڈونچر فلموں پر نظر ڈالتے ہیں جنہیں آپ ضرور کرسمس کے موقع پر دیکھا پسند کریں گے۔
دی گرنچ:
سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فیملی کامیڈی فلم ’The Grinch’ کی بات کریں تو یہ ایک ایسی فلم ہے جو کرسمس کی چھٹی کا مزہ دوبالا کردے گی، اس فلم کی کہانی ایک ایسی تھیری ڈی کریچر پر مبنی ہے جو سبز رنگ کا ہے اور ہووِلے میں رہتا ہے۔
لیکن کرسمس سے شدید نفرت کرتا ہے، اور اسی نفرت کی آگ میں جلتے ہوئے وہ دیگر لوگوں کی چھٹیاں بھی خراب کرتا ہے لیکن اس دوران اس کا سامنا ایک ایسی لڑکی سے ہوتا ہے جسکی معصومیت اور کرسمس کو انجوائے کرنے کا انداز گرنچ کا دل پگھلا دیتا ہے۔
کہانی میں آگے چل کر گرنچ اسی لڑکی سے کرسمس کا حقیقی مفہوم بھی سیکھتا ہے۔جبکہ پوری کہانی میں مزاح ، ہنسی اور دوستی کا ملا جلا عنصر فلم بینوں کی توجہ سمیٹتا نظر آتا ہے۔
یاد رہے کہ ’ہووِلے ’ کوئی مقام نہیں بلکہ ایک ایسا خیالی شہر ہے جو مصنف تھیوڈور سوس گیسل کے ذریعے تخلیق کیا گیا، جنہیں ڈاکٹر سوس کے نام سے جانا جاتا ہے۔
دی پولر ایکسپریس:
اگر آپ ٹرین کی سواری کے شوقین ہیں تو اس ویکیشن پر "دی پولر ایکسپریس" کو اپنی واچ لسٹ میں شامل کرلیں کیونکہ یہ صرف ایک ٹرین سواری نہیں ہے بلکہ یہ آپکو جادوئی مہم کیلئے شمالی قطب پر لے جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی پولر ایکسپریس’ کی کہانی ایک ایسے بچے کے بارے میں ہے جو ایمان، دوستی اور کرسمس کے جادو کے بارے میں سیکھنے کی جستجو رکھتا ہے۔
اس فلم کی لازوال اور بے مثال کہانی کیساتھ خوبصورت انیمیشن اور دل کو چھو لینے والے لمحات نہ صرف بچوں کی توجہ سمیٹنے کیلئے کافی ہیں بلکہ بڑوں کے لیے بھی ایک شاندار انتخاب بناتے ہیں۔
کہاجاتا ہے کہ یہ فلم خود میں جادو تلاش کرنے کے بارے میں ہے جو یقیناً پر دیکھنے والوں کو پسند آئے گی۔
یاد رہے کہ پولر ایکسپریس ایک امریکی کمپیوٹر متحرک موسیقی کی فنانسسی فلم ہے جو رابرٹ زیمیکس کی ہدایت کرتی ہے۔ یہ ٹام ہینک کی طرف سے تیار کیا گیا تھا۔ یہ کتاب، پولر ایکسپریس پر مبنی ہے۔
علاوہ ازیں کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرسمس فینٹسی ’دی پولر ایکسپریس‘ میں ہینکس کا سی جی آئی ورژن پیش کیا گیا تھا۔
فالن فار کرسمس:
جادو، اور کامیڈی کے بعد اگر آپ رومانوی کامیڈی فلموں کا بھی شوق رکھتے ہیں تو ’فالن فار کرسمس’ ایک بہترین انتخاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم میں ایک امیر خاتون کی کہانی ہے جو کرسمس سے چند دن پہلے اسکیئنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوکراپنی یادداشت کھو دیتی ہے اور ایک چھوٹے سے شہر میں آ کر زندگی گزارنے لگتی ہے۔
تاہم یہاں آکر وہ ایک خوبصورت کیبن کے مالک کے گھر میں رہنے لگتی ہے جہاں اسے بیٹی کی طرح رکھا جاتا ہے اور اسے محبت اور ایک فیملی کا پیار ملتا ہے۔
اس خاندان میں رہنے کے بعد یہ لڑکی محبت اور بے شمار خوشیوں کو دریافت کرتی ہےجو آپ کی کرسمس کو خوشیوں سے بھر دیں گی اور آپ کے خاندان کے ساتھ کچھ شاندار یادیں تخلیق کریں گے۔
ہوم الون:
اب بات کریں سال 1990 میں ریلیز ہونے والی فیملی کامیڈی فلم ’ہوم الون’ کی تو یہ بھی ان فلموں کی فہرست میں شامل ہے جنہیں آپ کرسمس کے موقع پر دیکھ کر اپنی چھٹی کے دن کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔
بلاشبہ یہ ایک ایسی فلم ہے جو برسوں گزرنےکے بعد بھی فلم بینوں کے ذہن کے اپنے نقوش چھوڑے ہوئی ہے۔اس فلم کی کہانی ایک ایسےلڑکے کے گرد گھومتی ہے جس کی فیلمی چھٹیاں منانے گئی ہے لیکن وہ لڑکا نادانستہ طور پر گھرمیں ہی رہ جاتا ہے۔
اب پورے گھر میں اکیلے رہنا اس چھوٹے لڑکے کیلئے ایک غیر معمولی تجربہ تھا کیونکہ گھر خالی دیکھنے کے بعد چور داخل ہوجاتے ہیں جسے وہ چھوٹا لڑکا مزاحیہ انداز میں چوروں کو چکما دیتا نظر آتا ہے۔
اور بچے کی مزاحیہ اداکاری ہی مزاح اور تعطیلات کے جذبے کے حسین امتزاج سے بھرپور اس فلم کو ہر عمر کے لوگوں میں پسندیدہ بناتی ہے۔
تو پھر دیر کس بات کی یہ فلمیں آپ کے کرسمس کو خاص بنانے کا بہترین طریقہ ہیں۔ چاہے آپ ہنسی، رومانوی یا دل کو خوش کرنے والی کہانیاں چاہتے ہوں، یہ فلمیں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہیں۔






