فلم / ٹی وی

فلم فتح، سونو سود کو بالی وڈ کا نیا کبیر سنگھ کہا جانے لگا

اداکار سونو سود کی فلم فتح کا سنسنی خیز ٹریلر مداحوں میں مقبول

Web Desk

فلم فتح، سونو سود کو بالی وڈ کا نیا کبیر سنگھ کہا جانے لگا

اداکار سونو سود کی فلم فتح کا سنسنی خیز ٹریلر مداحوں میں مقبول

اداکار  سونو سود کی فلم فتح کا سنسنی خیز ٹریلر مداحوں میں مقبول
اداکار سونو سود کی فلم فتح کا سنسنی خیز ٹریلر مداحوں میں مقبول

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار سونو سود ‘فلم فتح‘ کے ساتھ اداکاری کے بعد پہلی بار  بطور ڈائریکٹر اپنے ڈیبیو کیلئے تیار ہیں۔

اداکار  سونو سود کی جانب سے ڈائریکٹ کی گئی فلم ‘فتح‘ کا ٹریلر  مداحوں کیلئے جارہ ہوتے ہی وائرل ہوگیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سونو سود کو بالی وڈ کے نئے ‘کبیر سنگھ‘ کے طور پر گرداننے لگے۔

بات کی جائے فلم فتح کی تو حال ہی میں ریلیز ہونے والا فتح کا ٹریلر اپنے زبردست ایکشن اور سنسنی خیز مناظر کی بدولت صرف یوٹیوب پر اپنی ریلیز کے  پہلے ہی دن  18ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

بات کی جائے فلم کی کہانی کی تو سائبر کرائم کے پس منظر میں بننے والی فلم فتح کی کہانی ڈیجیٹل دور میں ہونے والے آن لائن جرائم کی عکاسی کرتی ہیں۔

ٹریلر کا ہر سین اپنے حیرت انگیز  ایکشن اور تھرل اور اداکار سونو سود کی جاندار اداکارہ  کی بدولت ایک سیکنڈ کے لیے بھی نظریں یہاں سے وہاں ہٹنے نہیں دیتا۔

فلم میں اداکار  سونو سود کو ایک سابق اسپیشل آپریشنز آفیسر کے طور پر  ایک تاریک ماضی اور ڈیجیٹل دہشت گردی کے وسیع نیٹ ورک کو ختم کرنے کے مشن کے ساتھ کام کر تے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ جیکیولین فرنینڈز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم فتح کا ٹریلر ایک دلچسپ کہانی کی عکاسی کرتا جہاں ایک لاپتہ خاتون سونو سود اور نصیرالدین شاہ گروپ میں جنگ کی چنگاری بن جاتی ہیں جس کے بعد ٹریلر میں اوپن فائر، فائر پاور اور غیرمتزلزل عزم کے ساتھ دکھایا جانے والا ایکشن قابلِ دید ہے۔

فلم کا ٹریلر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ایک ناقابل فراموش کہانی کے ساتھ اداکار سونو سود کا مسلح اور خطرناک  کردار معاشرے میں ہونے والی بدعنوانیوں اور معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے مجرموں کے نظام کو ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

واضح رہے کہ فلم فتح میں اداکار سونو سود کے ہمراہ بالی وڈ کی دلکش اداکارہ جیکولین فرنینڈز، وجے راز، اور نصیر الدین شاہ پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین