فیشن

جب بالی وڈ اور ہالی وڈ حسینائیں میچنگ ڈریس میں جلوہ گر ہوئیں

ان شخصیات نے مختلف تقریبات میں ایک جیسے لباس پہن کر توجہ سمیٹ لی

ایمن ملک

جب بالی وڈ اور ہالی وڈ حسینائیں میچنگ ڈریس میں جلوہ گر ہوئیں

ان شخصیات نے مختلف تقریبات میں ایک جیسے لباس پہن کر توجہ سمیٹ لی

ان شخصیات نے مختلف تقریبات میں ایک جیسے لباس پہن کر توجہ سمیٹ لی
ان شخصیات نے مختلف تقریبات میں ایک جیسے لباس پہن کر توجہ سمیٹ لی

بلاشبہ فیشن کی دنیا ایک بے پناہ تخلیقی اور تیز رفتار صنعت ہے جو مسلسل تبدیلیوں کا شکار رہتی ہے۔ یہ صرف کپڑوں اور لوازمات تک محدود نہیں بلکہ خود کو ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے جو افراد کی شخصیت، جذبات اور ثقافت کو اجاگر کرتا ہے۔

 جہاں مشہور شخصیات اپنی منفرد اسٹائل کے ذریعے دنیا بھر میں فیشن کے ٹرینڈز کو متعارف کراتی ہیں، لیکن بعض اوقات سب سے خاص، منفرد اور خوبصورت لگنے کی اس دوڑ  میں لوگوں کے ملبوسات میں پسند ایک جیسی سامنے آتی ہے۔

اسے ایک اتفاق بھی کہہ سکتے ہیں لیکن ذیادہ تر ملبوسات کی میچنگ کرنے کو نقل یا کاپی کرنے کا نام دیا جاتا ہے جب  دو مشہور شخصیات ایک ہی یا ملتے جلتے لباس میں نظر آتی ہیں۔

شوبز کی دنیا میں کئی ایسی مثالیں ہیں جب بالی وڈ کی دیوا جیسے دیپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے، پریانکا چوپڑا یا عالیہ بھٹ کو کسی نہ کسی بین الاقوامی مشہور شخصیت کے مشابہ لباس میں دیکھا گیا۔

تو آئیے دیکھتے ہیں وہ مواقع جب ایک بالی وڈ اداکارہ نے ایک بین الاقوامی مشہور شخصیت کے مشابہ لباس پہنا۔

دیپیکا پڈوکون کی ژوزفین اسکرایور سے میچنگ:

فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا

یہ اتفاق سال 2016 میں دیکھنے کو ملا جب بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون آئیفا ایوارڈز میں پرابل گورنگ کے سرخ گاؤن میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔ اس لباس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کی کمر کے قریب کٹ آؤٹ اور تھائی ہائی سلیٹ تھا۔ جو نہ صرف لباس کو خوصورت بنا رہا تھا بلکہ دیپیکا کی حسن میں بھی چار چاند لگاتا معلوم ہورہا تھا۔

جبکہ دوسری جانب بالکل ایسا ہی سرخ  گاؤن ڈینش ماڈل ژوزفین اسکرایور  سال 2017 کی بلغاری آسکرز پری پارٹی میں زیب تن کی ہوئی نظر آئیں۔ جسے انہوں نے اسٹریٹ بالوں اور نازک نیک لیس کیساتھ ہائی ہیل میں مکمل کرکے  فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔

دیشا پٹانی اور جیجی حدید کے بولڈ ’کی ہول‘ گاؤن  میں مماثلت:

فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا

دیپیکا اور ژوزفین کے بعد بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے 2017 کے فلم فیئر ایوارڈز میں نیکولس جبران کے مشہور ڈیزائن سے سیاہ کوئلٹڈ ہائی ٹرٹل نیک ڈریس پہنا، جس میں مکمل آستینیں، گہرا کی ہول کٹ آؤٹ اور ہائی سینٹر سلیٹ تھا۔

جبکہ دوسری جانب بالکل ایسا ہی گاؤن امریکی سپر ماڈل جیجی ہیڈڈ نےسال  2016 کے امریکن میوزک ایوارڈز کی تقریب میں پہن کر اپنے لُک کو مکمل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایمن سلیم کا عروسی جوڑا کتنا مہنگا؟

دو مختلف حسیناؤں کے لباس میں مشابہت کے بعد بس جو چیز انہیں انفرادی بنارہی تھیں وہ انکا ہیر اسٹائل اور میک اپ تھا، کیونکہ دیشا نے اسموکی میک اپ کو ترجیح دی تھی اور ساتھ ہی کھلے بال اور سیاہ ہیلز کا انتخاب کیا تھا جبکہ دوسری طرف، جیجی نے اپنے میک اپ کو سادہ رکھا اور کرل بال اور نازک زیورات کیساتھ اپنے دن کو خاص بنایا تھا۔

وانی کپور اور سرینا ولیمس کا میچنگ جوڑا:

فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا

اب بات کریں اداکارہ وانی کپور کی تو انہوں نے امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمس کے لباس سے میچنگ جوڑا پہن کر فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔

اداکارہ وانی کپور کی ایک تصویر منظر عام پر آئی جب انہیں ایک بین الاقوامی برانڈ کے لانچ ایونٹ کے دوران سلک فیبرک سے تیار کردہ پرنٹڈ بر بیری گاؤن پہنے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا گیا۔

اس گاؤن کیساتھ اداکارہ نے کمر پر بیلٹ کا انتخاب کیا اور سادہ میک اپ کے ساتھ اپنے لُک کو دلکش میک اپ سے مکمل کیا۔

جبکہ دوسری طرف امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمس میچنگ لباس میں منظر عام پر آئیں جسے دیکھ کر مداح کو ایک لمحے کیلئے وانی کپور کی جھلک تازہ ہوگئی۔

 اس پوز میں سرینا ولیمس وانی کپور کے میچنگ پرنٹڈ گاؤن میں غضب ڈھا رہی تھیں جسے انہوں نے کان کی بالیوں اور ایک نیک پیس کے ساتھ سجایا اور نیوڈ ہیلز کا انتخاب کیا۔

ایشوریا رائے اور کیرسٹن چینوتھ کے دلکش جوڑے:

فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا

مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کرنے والی بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل ایشوریا رائے کا فیشن بھی انکے مداحوں کو خوب بھاتا ہے۔

فیشن شو کی بات ہو یا کوئی بین الاقوامی ایونٹ ایشوریا رائے ہر روپ اور ہر انداز میں غضب ڈھاتی نظر آتی ہیں۔ تاہم ایک موقع ایسا بھی تھا جب انکے منتخب کردہ ڈریس کو ہالی وڈ اداکارہ نے بھی زیب تن کیا۔

اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے 2014 کے کینز فلم فیسٹیول میں ایک منفرد انداز اپنایا۔ انہوں نے روبیرٹو کوالی کے سنہری رنگ کے باڈی کون گاؤن کا انتخاب کیا، جس میں آخر میں فش ٹیل ڈیزائن تھا۔

اس ڈریس کیساتھ اداکارہ نے دلکش میک اپ سے غضب ڈھایا اور فیشن کے متوالوں کی تمام تر تعریفیں اپنے نام کرلیں لیکن، بالکل میچنگ ڈریس میں ایک اور حسینہ منظر عام پر آئیں جو کوئی اور نہیں بلکہ امریکی اداکارہ کرسٹِن چینوتھ تھیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ حسین جوڑا ایشوریا سے قبل امریکی اداکارہ کرسٹِن چینوتھ نے آسکرز کی تقریب میں  پہنا تھا بعد میں اسے ایشوریا نے اپنی کلیکشن میں شامل کیا۔اس جوڑے کیساتھ اداکارہ نے  اسموکی آئیز اور نیوڈ ہونٹوں کا انتخاب کیا تھا۔

کترینہ کیف اور ریتا اورا بھی اس فہرست میں شامل:

فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا

اگر اس فہرست میں اداکارہ کترینہ کیف کو بھی شامل کرلیا جائے تو کیسا لگے گا؟ کیونکہ وہ بھی ایک تقریب میں ایسے لباس میں منظر عام پر آئیں جسے برٹش اداکارہ ریتا اورا  بھی اپنی کلیکشن میں شامل کرچکی ہیں۔

ایک جانب باربی ڈول کترینہ کیف نے اگست 2015 میں ایک کتاب کی لانچ ایونٹ پر اس سرخ ٹاپ جوڑے کو سیاہ ویسٹ بیلڈ کیساتھ مکمل کیا جبکہ دوسری جانب برطانوی اداکارہ اور گلوکارہ ریتا اورا نے میچنگ بیلڈ کا انتخاب کرکےورساچی ڈریس  کو جولائی 2015 میں ایکس فیکٹر فوٹو کال ایونٹ پر پہن کر فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچایا۔

عالیہ بھٹ اور جنیفر لوپز کا بھی میچنگ ڈریس میں غضب ڈھاتا انداز:

فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو اسکرین گریب بشکریہ بھارتی میڈیا

اس فہرست میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہیں جنہوں نے امریکی گلوکارہ جنیفر لوپز سے میچنگ جوڑے میں لوگوں کی توجہ سمیٹی۔

عالیہ بھٹ نے 2013 کے ووگ بیوٹی ایوارڈز میں  ڈائر کے لباس میں شرکت کی۔ اس لباس میں سفید ٹاپ اور ساتن ہائی-سلو پلیٹڈ اسکرٹ شامل تھی جبکہ اسکے ساتھ  بھارتی اداکارہ نے اپنے بال ایک طرف کیے اور اپنے انداز کو مکمل کرنے کے لیےایک بریسلیٹ اور نیوڈ ہائی ہیلز کا انتخاب کیا۔ 

اس دوران جینفر لوپیز بھی وہی ڈائر کا لباس پہنی ہوئی تھیں جب انہوں نے اسی سال ہالی وڈ واک آف فیم میں شرکت کی لیکن  دونوں کے لُک  میں صرف یہ فرق تھا کہ امریکی اداکارہ نے اپنے بال بن میں باندھے ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے مہنگے لباس کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے سیاہ ہیلس کا انتخاب کیا تھا۔