فلم / ٹی وی

’ہیرامنڈی’، اصل ’تاجدار اور عالم زیب‘ عمران عباس اور ماہرہ؟

وہ وقت جب دلیپ کمار نے ماہرہ خان کو مدھوبالا سے تشبہہ دی

Web Desk

’ہیرامنڈی’، اصل ’تاجدار اور عالم زیب‘ عمران عباس اور ماہرہ؟

وہ وقت جب دلیپ کمار نے ماہرہ خان کو مدھوبالا سے تشبہہ دی

وہ وقت جب دلیپ کمار نے ماہرہ خان کو مدھوبالا سے تشبہہ دی
وہ وقت جب دلیپ کمار نے ماہرہ خان کو مدھوبالا سے تشبہہ دی

پاکستانی اداکار عمران عباس نے مشہور نیٹ فلیکس سیزیز ’ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار’ کے اصل تاجدار  کا کردار آفر ہونے کا ثبوت پیش کردیا۔

عمران عباس کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے فن کے ساتھ ساتھ چارمنگ شخصیت کے سبب مداحوں کی بڑی تعداد کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہیں۔

عمران عباس نے 2003 میں ڈرامہ امراؤ جان ادا سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھا تھا، انہیں سب سے زیادہ شہرت ڈرامہ 'خدا اور محبت' اور 'میرا نام یوسف' ہے سے ملی۔

اس کے علاوہ انہوں نے دل مضطر، الوداع، اکبری اصغری، تم کون پیا، کوئی چاند رکھ، محبت تم سے نفرت ہے اور احرام جنون جیسے ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ منوایا۔

سال 2014 میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی پہنچان بنائی اور بپاشا باسو کے ہمراہ وکرم بھٹ کی فلم 'کری ایچر 3 ڈی' میں کام کیا جس کے بعد وہ بالی وڈ فلم ’جانثار’ میں نظر آئے۔

ان دنوں عمران عباس نئے ڈراما سیریل ’محشر’ میں نیلم منیر کیساتھ اسکرین شئر کرتے نظر آرہے ہیں جس میں انکے کردار ’عبدالرحمان’ کو ڈراما شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ہیرامنڈی اورعمران عباس کا کنیکشن:

اب حال ہی میں ہیرامنڈی کے حوالے سے نئے حقائق سامنے آئے ہیں جو اداکار عمران عباس نے اپنے پوسٹ کے ذریعے مداحوں کیساتھ شیئر کیے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی دی ڈائمنڈ بازار’ رواں سال کی  سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی نیٹ فلکس سیریز  میں شمار ہوتی ہے جو آٹھ قسطوں پر مشتمل تھی اور اسے رواں سال نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا، فلم میں پاکستان اور بھارت بننے سے پہلے لاہور کی ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ میں رہائشیوں کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کافی عرصہ درکار ہوا جس میں کاسٹ کو بھی متعدد بار تبدیل کیا گیا۔

تاہم اس دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب پاکستانی اداکاروں کو ’ہیرا منڈی’ کا حصہ بنایا جا رہا تھا، اس بات انکشاف خودسنجے لیلا بھنسالی نے یہ کہتے ہوئے کیا تھا کہ ماہرہ خان، عمران عباس اور فواد خان اس پروجیکٹ کا حصہ تھے۔

عمران عباس ثبوت سامنے لے آئے:

اس بات کا ثبوت پیش کرنے کیلئے اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہیرامنڈی کے مصنف معین بیگ کی پوسٹ شیئر کی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ عمران عباس کو اصل میں تاجدار کا کردار ادا کرنا تھا جبکہ ماہرہ خان کو عالم زیب کا کردار دیا جانا تھا۔

عمران عباس کی پوسٹ کے مطابق مصنف نے پرانی کاسٹنگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ،’کچھ سال پہلے جب مجھے اپنے اصل تاجدار اور عالم زیب ملے!! وہ عمران عباس اور ماہرہ خان تھے !! جب یوسف بھائی (دلیپ کمار) نے ان کی تصاویر دیکھیں تو انہوں نے کہا،’یہ لڑکی تو مدھوبالا لگتی ہے’ اور عمران کی تصاویر دیکھ کر کہا، ’کیا کوئی شخص اتنا خوبصورت ہو سکتا ہے؟’۔ اُس وقت کی ہیرا منڈی!!’

دوسری جانب عمران عباس کے اس ثبوت پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کی مردانہ وجاہت کیساتھ انکی فنی صلاحیتوں کی تعریف کرتے نظر آرہے ہی۔