انفوٹینمنٹ

بے بی جون، سلمان خان کا بلامعاوضہ کیمیو وجہ ایشوریا کی ہمشکل؟

ایشوریا سے تشبیہ رکھنے والی وامیکا گبی سلمان کے اقرار کی وجہ؟

Web Desk

بے بی جون، سلمان خان کا بلامعاوضہ کیمیو وجہ ایشوریا کی ہمشکل؟

ایشوریا سے تشبیہ رکھنے والی وامیکا گبی سلمان کے اقرار کی وجہ؟

ایشوریا سے تشبیہ رکھنے والی وامیکا گبی سلمان کے اقرار کی وجہ؟
 ایشوریا سے تشبیہ رکھنے والی وامیکا گبی سلمان کے اقرار کی وجہ؟

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ وامیکا گبی  اپنی خوبصورتی اور خاص طور پر  دل موہ لینے والی اپنی  نیلی آنکھوں کی بدولت بھی مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرارہی ہیں۔

فلم بے بی جون کی پروموشنز کے دوران مداحوں نے محسوس کیا کہ اداکارہ وامیکا گبی ہوبہو بالی وڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے مماثلت رکھتی ہیں۔

صرف یہی نہیں مداح وامیکا کے خوبصورت نقوش اور دلکشی کو  1994 میں ​​مس ورلڈکا تاج اپنے نام کرنے والی اداکارہ ایشوریا رائے کی جوانی سے جوڑ رہے ہیں۔

سلمان خان کا کیمیو وجہ ایشوریا رائے کی ہمشکل؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں فلم ‘بے بی جون‘ کے پروڈیوسر  ایٹلی نے مداحوں سے انکشاف کیا کہ ‘انہوں نے فلم ’بے بی جون’  میں سلمان خان کے ساتھ ایک کیمیو ایکشن سیکوئنس فلمایا ہے‘۔

ایٹلی کا کہنا تھا کہ ‘سلمان کے کیمیو کا دورانیہ پانچ منٹ تک طویل ہے لیکن سب سے حیران کُن بات یہ ہے کہ سلمان نے یہ کیمیو بلامعاوضہ کیا ہے‘۔

فلم‘ بے بی جون‘ کی ریلیز کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی ایک رِیل ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں صارفین کی جانب سے اپنے ہیک ٹک شیدول کے باوجود بھی سلمان کی جانب سے فلم میں بلامعاوضہ کیمیو کی ہامی بھرنے کا راز افشاں کیا جارہا ہے۔

فلمساز ایٹلی کی جانب سے سلمان خان کے بلا معاوضہ کیمیو کا انکشاف مداحوں میں بے حد مقبول ہوا تاہم فلم ’بےبی جون‘ میں اداکارہ وامیکا گبی کی ایشوریا رائے سے بے انتہا مماثلت کو مداح سلمان خان کے بلامعاوضہ کیمیو شوٹ کی وجہ گردان رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ وامیکا گبی پنجابی اور ہندی فلموں میں کام کرچکی ہیں اداکارہ  نے اپنےکیرئیر کا آغاز  فلم ‘جب وی میٹ‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا تھا ۔

جس کے بعد انہوں نے فلم ‘تو میرا 22 میں تیرا 22 اور عشق برانڈی جیسی فلموں سے پنجابی سنیما میں شہرت حاصل کی۔