انفوٹینمنٹ
ریشم کی مانگی گئی دعا جو شادی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی
ریشم نے شادی نہ ہونے کی وجہ اپنی منفرد دعا کو قرار دیدیا
ریشم کی مانگی گئی دعا جو شادی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی
ریشم نے شادی نہ ہونے کی وجہ اپنی منفرد دعا کو قرار دیدیا
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے شادی نہ ہو پانے کی وجہ اللہ سے مانگی گئی ایک منفرد دعا کو قرار دے دیا۔
’جیوا، ’سنگم’، اور ’گھونگھٹ’ جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ریشم اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لوگوں اور بے زبانوں کو کھالنے پلانے کا سبق دیتی نظر آتی ہیں۔
اداکارہ اکثر ٹاک شوز اور پوڈ کاسٹ کا حصہ بھی بنتی ہیں جہاں وہ کبھی اپنی پیشہ ورانہ زندگی تو کبھی نجی زندگی کے بارے میں باتے کرتی دکھتی ہیں اور اکثر اپنے دل کا حال بھی بیان کر دیتی ہیں۔
ریشم کے اداکار نور کو دیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنی شادی سے متعلق بات کرتی دکھیں۔
ویڈیو میں ریشم نے بتایا کہ میں اللہ کے گھر گئی تو سب نے کہا دعا مانگو، جو مانگوگی وہ ملے گا، تو میں نے دعا مانگی کہ یا اللہ اگر عزت دینا تو تکبر نہ دینا اور ہاتھ ہمیشہ دیتا رکھنا کبھی لینے والا ہاتھ نہ بنانا'۔
انہوں نے کہا کہ 'میری مانگی دعا پتا نہیں کیسے قبول ہوئی کہ آج تک زندگی میں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی، مجھے نہیں معلوم اس میں اللہ کی کیا حکمت ہے، کئی بار کام چھوڑ کر بھی بیٹھ گئی کہ اب بس زندگی میں سیٹل ہونا ہے، اللہ سے دعا مانگی کہ میری اب شادی کروادے، لیکن پھر واپس اٹھی کام کرنے کیلئے'۔
اس سے قبل ریشم نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شادی کے حوالے سے پوچھے جانے پر کہا تھا کہ 'میں ہمیشہ سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن یہ نہیں چاہتی کہ شادی وقتی ہو، شادی کو زندگی بھر کے لیے نبھانا چاہتی ہوں مگر ایسا کوئی شخص نہیں ملا کبھی جس کے ساتھ زندگی گزار سکوں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے سمجھ نہیں آئے اور کچھ سے میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میری شادی ٹوٹے اور لوگ کہیں کہ یہ تو اداکارہ ہے، ان کی تو شادی ٹوٹنی تھی، یہ نصیب کی بات ہے، کوئی بادشاہ بھی اپنی بیٹی کے نصیب میں سب کچھ نہیں لکھ سکتا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



