فیشن

ماہرہ خان کا 'مہندی تے شیندی' کے سب دیوانے

ماہرہ خان کا مہندی لُک تعریفوں کا مرکز بن گیا

Web Desk

ماہرہ خان کا 'مہندی تے شیندی' کے سب دیوانے

ماہرہ خان کا مہندی لُک تعریفوں کا مرکز بن گیا

ماہرہ خان کا مہندی تے شیندی کے سب دیوانے

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی معروف فیشن ڈیزائنر فراز منان کے لباس میں شیئر کی گئیں تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ڈراما 'ہمسفر' اور فلم 'دی لیجنڈز آف مولا جٹ' کے سبب مشہور اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری کے علاوہ اعلیٰ فیشن سینس اور دلچسپ باتوں کی وجہ سے بھی فینز کی ایک بڑی تعداد کو خود سے جوڑے ہوئے ہیں۔

ماہرہ خان اکثر و بیشتر اپنے بچپن کے قصے سناتی ہیں جن میں کبھی انکی نادانی تو کبھی انکی ہوشیاری کی یادیں ہوتی ہیں۔

ماہرہ خان ان دنوں اپنے قریبی دوست و اداکار شہریار منور کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں لیکن ساتھ ہی وہ خاندان و قریبی دوستوں کی شادی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آرہی ہیں۔

ماہرہ خان نے شہریار منور کی ان تقریبات کیلئے خوب تیاریاں کی ہیں جو انکے ہر دن کے دلکش لُک کو دیکھ کر سمجھ آرہا ہے۔

ماہرہ خان نے ڈھولکی پر بھارتی ڈیزائنر 'ریمپل اینڈ ہرپریت' کا جوڑا پہنا تھا لیکن اس دوسرے شخص کی مہندی پر ماہرہ خان نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا انتخاب کیا اور اپنی دلکشی میں اضافہ کیا۔

ماہرہ خان نے فوٹو  اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دلکش لُک کو دکھاتی تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن میں 'مہندی تے شیندی' لکھا ۔

ماہرہ خان نے ہلکی گلابی لانگ فراک پہنی جس پر کڑھائی کے ساتھ کٹ ورک بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان نے اس جوڑے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اپنی جیولری سے کیا جو جیولری برانڈ 'کوہار' کا شاہکار ہے۔

ماہرہ خان نے گلے میں چوکر، کانوں میں بُندے اور ماتھے پر ٹیکا لگایا جو انکے لُک کو چار چاند لگا گیا جبکہ زلفوں کو کھولنے کے بجائے سلیک چوٹی کو پراندے کے ساتھ گوندھا۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر پر ان کے فینز اور شوبز ستارے انکے دلکش لک کی کھل کر تعریف کرتے دکھ رہے ہیں۔

ماہرہ کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:

فوٹو بشکریہ ماہرہ خان
فوٹو بشکریہ ماہرہ خان
فوٹو بشکریہ ماہرہ خان
فوٹو بشکریہ ماہرہ خان
فوٹو بشکریہ ماہرہ خان
فوٹو بشکریہ ماہرہ خان
فوٹو بشکریہ ماہرہ خان
فوٹو بشکریہ ماہرہ خان


فوٹو بشکریہ ماہرہ خان
فوٹو بشکریہ ماہرہ خان


تازہ ترین