انفوٹینمنٹ

ایشوریہ کی ہمشکل اداکارہ وامیکا کے حیرت انگیز حقائق

وامیکا گبی: ایک منفرد اداکارہ جو سب کی توجہ کا مرکز

Web Desk

ایشوریہ کی ہمشکل اداکارہ وامیکا کے حیرت انگیز حقائق

وامیکا گبی: ایک منفرد اداکارہ جو سب کی توجہ کا مرکز

ایشوریہ کی ہمشکل اداکارہ وامیکا کے حیرت انگیز حقائق

آج کل بالی وڈ میں اپنی آنکھوں کی خوبصورتی اور بےمثال اداکاری کے باعث شہرت کی نئی منازل طے کرنے والی  وامیکا گبی کا راج ہے۔

یہاں ہم بات کریں گے اداکارہ وامیکا گبی کی حیرت انگیز زندگی، کیریئر، اور ان کے بارے میں وہ حقائق جنہوں نے ان کو انڈسٹری کی نمایاں شخصیت بنایا۔ 

یہاں جانتے ہیں کہ آخر کیوں وامیکا گبی کو ایشوریہ رائے کی ہمشکل کہا جا رہا ہے اور ان کے کیریئر کی خاص باتیں کیا ہیں؟

ایک خوبصورت اداکارہ وامیکا گبی  1993 میں چندی گڑھ، پنجاب کے ایک ادبی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد گوردھن گبی ایک مشہور مصنف ہیں، جنہوں نے کئی کامیاب کتابیں لکھیں۔

 وامیکا کا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جو ہمیشہ میڈیا کی چمک دمک سے دور رہی ہے، لیکن ان کے والد کی ادبی کام نے انہیں کافی شہرت دلائی۔

 اداکاری کی شروعات

وامیکا نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2007 میں کیا،
وامیکا نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2007 میں کیا،

وامیکا نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2007 میں کیا، جب وہ صرف 13 سال کی تھیں۔ انہوں نے فلم ’جب وی میٹ‘ میں کرینہ کپور کی کزن کا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وامیکا نے کئی معاون کردار ادا کیے، جیسے کہ ’لو آج کل‘ اور ’موسم‘، اور 2013 میں فلم ’سکسٹین‘ میں انہیں پہلی بار مرکزی کردار ملا۔

 پنجابی اور ساؤتھ انڈین سینما میں کامیابی

وامیکا نے پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور کامیاب فلموں، جیسے ’تو میرا 22 میں تیرا 22‘، ’نکہ زیلدار 2‘، اور ’پرہونا‘ میں اداکاری کی۔ وہ ساؤتھ انڈین سینما میں بھی جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے ’بھالے منچی روچو‘ اور ’گودھا‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔

ویب سیریز میں شاندار کارکردگی

وامیکا نے ویب سیریز ’گرہن‘ کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی پہچان بنائی۔
وامیکا نے ویب سیریز ’گرہن‘ کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی پہچان بنائی۔

2021 میں وامیکا نے ویب سیریز ’گرہن‘ کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی پہچان بنائی۔ اس کے بعد انہوں نے ’مائی: آ مدر ریج‘، ’ماڈرن لو ممبئی‘، اور ’جوبلی‘ جیسے پروجیکٹس میں شاندار اداکاری کی، جس نے انہیں ناظرین کے دلوں میں جگہ دی۔

 وامیکا گبی کی خوبصورتی اور ایشوریہ رائے سے موازنہ

وامیکا گبی نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی خوبصورتی کے لیے بھی مشہور ہیں
وامیکا گبی نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی خوبصورتی کے لیے بھی مشہور ہیں

وامیکا گبی نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنی خوبصورتی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ ان کی آنکھوں کو خاص طور پر عائشہ رائے سے مشابہت دی جاتی ہے۔ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں کپل شرما نے ان کی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ

’آپ کی آنکھیں اتنی خوبصورت ہیں کہ ڈاکٹر بھی آپ سے کہتے ہوں گے، دو منٹ مجھے دیکھتی رہیں۔‘

’بے بی جون‘ کی پروموشنز کے دوران، ایک فوٹوگرافر نے وامیکا سے ان کی آنکھیں دکھانے کی فرمائش کی، تھوڑی شرمندگی کے ساتھ وامیکا نے پوز دیا جس کے بعد ناظرین نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

وامیکا نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2007 میں کیا،
وامیکا نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز 2007 میں کیا،

 وامیکا گبی کی زندگی اور کیریئر کی یہ جھلکیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ وہ نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ اپنی خوبصورتی اور شخصیت سے سب کو متاثر کرتی ہیں۔