انفوٹینمنٹ

بالی وڈ اداکاروں کی 2024 کی پسندیدہ فلمیں کونسی ہیں ؟

کرینہ کپور، وکی کوشال، راجکمارراؤ اور شبانہ اعظمی نے پسندیدہ فلموں کے نام بتائے

Web Desk

بالی وڈ اداکاروں کی 2024 کی پسندیدہ فلمیں کونسی ہیں ؟

کرینہ کپور، وکی کوشال، راجکمارراؤ اور شبانہ اعظمی نے پسندیدہ فلموں کے نام بتائے

بالی وڈ اداکاروں نے ان فلموں کے انتخاب کی وجہ بھی بتائی
بالی وڈ اداکاروں نے ان فلموں کے انتخاب کی وجہ بھی بتائی 

سال 2024 اپنے اختتام کے قریب ہے، اس سال کئی بالی وڈ فلمیں کامیاب ہوئیں تو کئی نے ناکامی کا منہ دیکھا، بالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں کی سب ہی تعریف کرتے ہیں لیکن ان اداکاروں کو خود اس سال کونسی فلم پسند آئی یہ معلوم کرنا مشکل ہے۔

حال ہی میں کرینہ کپور، وکی کوشال ، شبانہ اعظمی اور راجکمار راؤ نے اپنی پسندیدہ فلموں کے بارے میں بات کی، ان کی پسندیدہ فلموں میں باکس آفس ہٹ کے علاوہ کئی اوسط درجے کی فلمیں بھی شامل تھیں۔

کرینہ کپور:

کرینہ نے تین فلموں کا انتخاب کیا جن میں سب سے کرن راؤ کی خوبصورتی سے ڈائریکٹ کی گئی" فلم لاپتہ لیڈیز تھی،یہ فلم بھارت کی طرف سے آسکر کے لیے باضابطہ نامزد کی گئی لیکن شارٹ لسٹ میں جگہ نہ بنا سکی۔

عامر خان پروڈکشنز کی پیش کردہ اس فلم میں نوآموز اداکار پرتبھا رنتا، نتانشی گویال اور سپرش سریواستو کے ساتھ روی کشن نے اداکاری کی ہے۔

کرینہ کا دوسرا انتخاب ان کے بہنوئی کنال کھیمو کی ہدایتکاری میں بنی پہلی فلم’ مڈگاؤں ایکسپریس‘ تھی، یہ فلم پرتیک گاندھی، اویناش تیواری، اور دویئنڈو کی شاندار اداکاری سے سجی ہوئی تھی۔

ان کی تیسری پسند ان کی اپنی فلم ’دی بکنگھم مرڈرز‘ تھی، جو ہنسل مہتا کی کرائم تھرلر فلم ہے، کرینہ نے کہا کہ وہ اس انتخاب میں جانبدار ہیں۔

وکی کوشل:

وکی کوشل نے ہارر کامیڈی’ استری 2‘ کو پسند کیا، جو باکس آفس پر 900 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے، اس فلم میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیے۔

وکی کی دیگر پسندیدہ فلموں میں دو جنوبی ہندوستانی فلمیں شامل تھیں، تامل ایکشن تھرلر فلم ’مہاراجا‘،جس میں وجے سیتھوپتی نے اداکاری کی اور چدمبرم ایس پوڈوول کی ملیالم سروائیول تھرلر ’منجمّل بوائز‘، وکی نے کہا کہ یہی تین فلمیں ہیں جو انہوں نے اس سال دیکھی ہیں۔

راجکمار راؤ:

استری 2 کے اداکار راجکمار راؤ نے بھی ’مڈگاؤں ایکسپریس‘ کو اپنی پسندیدہ فلموں میں شامل کیا، ساتھ ہی تامل فلم ’ مییازھاگن‘ جس میں کارتھی اور اروند سوامی نے مرکزی کردار ادا کیے اور بلیسی کی ملیالم سروائیول ڈرامہ آدو جیویتھم: دی گوٹ لائف کو بھی منتخب کیا، انہوں نے کہا کہ پرتھوی راج سوکمارن کی پرفارمنس اس فلم میں حیرت انگیز تھی۔

شبانہ اعظمی:

سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا کہ انہیں شُچی تلاتی کی فلم ’گرلز ول بی گرلز‘پسند آئی، یہ فلم پرائم ویڈیو انڈیا پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہے اور رچا چڈھا اور علی فضل کی پروڈکشن ہاؤس کے تحت بنائی گئی ہے، شبانہ نے کہا اس فلم میں لڑکیوں کی جنسی بیداری کو انتہائی غیر جانبدار اور بغیر کسی استحصال کے پیش کیا گیا ہے۔