مریم نواز کا پہنا گیا بھارتی ڈیزائنر جوڑا کتنا مہنگا؟
لاکھوں کی قمیت والا مریم نواز کا بھارتی ڈیزانر جوڑا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے بھتیجے زید حسین نواز کے ولیمے میں پہنا گیا بھارت کے مشہور سیلیبریٹی ڈیزائنر سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ لباس کی قیمت منظرِ عام پر آگئی۔
مریم نواز جو اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں بھی اپنے لُکس کی وجہ سے چرچوں میں آئی تھیں ہمیشہ اپنے ملبوسات کے انتخاب کا خاص خیال رکھتی ہیں۔
جہاں مریم نواز کبھی پاکستانی لوکل برانڈز کو پہن کر انکو پروموٹ کرتی دکھتی ہیں تو کبھی وہ دنیا بھر کے قیمتی برانڈز کے کپڑے، سینڈلز اور بیگز استعمال کرتی بھی دکھتی ہیں۔
مریم نواز کا ہیٹ ٹو ٹوو پہنی گئی ایک ایک چیز توجہ کا مرکز بنتی ہے اور فیشن کے متوالےشوق سے ان پر تبصرے بھی کرتے ہیں۔
کوئی کبھی انکے فیشن سینس کی تعریف کرنے کے لیے تبصرے کرتا ہے تو کوئی مہنگی قیمت جان کر تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک نئی تصویر زیرِ گردش ہے جو انکے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی کی تقریب کی ہے۔
وائرل ہونے والی اس تصویر میں مریم نواز سرخ جوڑا پہنی نظر آئیں جس پر سنہرے دھاگے اور نگوں کا کام دیکھا جاسکتا ہے۔
مریم نواز نے اس جوڑے کو بھی گریس فُلی پہنتے ہوئے دوپٹے موٹے بارڈر پر کرن لگے دوپٹے کو سر سے اوڑھا اور اپنے خاص اسٹائل کو برقرار رکھا۔
مریم نواز کا یہ حسین جوڑا کسی پاکستانی فیشن ڈیزائنر کا شاہکار نہیں بلکہ بھارت کے سب سے مشہور ڈیزائنر کا تیار کردہ ہے۔
مذکورہ ڈیزائنر بالی وڈ کے اسٹارز کی شادیوں میں دلہن کے لہنگے تیار کرتے ہیں اور اب دلہا بھی انہیں کے جوڑے کو پہن کر شادی میں انٹری دینا پسند کرتے ہیں۔
مریم نواز کا یہ جوڑا سیلیبریٹی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے لیکن فیشن کے متوالے اس جوڑے کی قیمت کے حوالے سے کافی متجسس نظر آئے کہ آخر اس مرتبہ مریم نواز کا جوڑا کتنا مہنگا ہے تو اب انکے سوالوں کا جواب بھی مل چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز کا جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن’ہیریٹیج برائیڈل‘ کا حصہ ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے۔
اگر اس قمیت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو کل قمیت 16 لاکھ 23 ہزار 609 روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ حسین نواز کے بیٹے اور مریم نواز کے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔
جاتی امرا میں منعقد ہونے والی نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں میں 500 مہمان مدعو تھے۔





