انفوٹینمنٹ
عروہ حسین کی بالی وڈ ستاروں کیساتھ گزاری رات کی تصاویر وائرل
اس یادگار رات میں سب کو یکجا کرنے والی شخصیت کون؟
عروہ حسین کی بالی وڈ ستاروں کیساتھ گزاری رات کی تصاویر وائرل
اس یادگار رات میں سب کو یکجا کرنے والی شخصیت کون؟
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ لی گئیں یادگار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
'میری لاڈلی' ، ' نیلی زندہ ہے' ، 'اُڈاری' اور 'میری شہزادی' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین کی ایک وجۂ شہرت معروف گلوکار فرحان سعید بھی ہیں جو انکے شوہر ہیں۔
عروہ حسین اور فرحان سعید نے سال 2016 میں شادی کی اور 3 جنوری 2024 کو اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
عروہ حسین ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کی پرورش کرنے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے ٹی وی اسکرینز سے دور ہوگئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔
عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جو عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال راحت فتح علی خان کی محفلِ موسیقی کی تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی ہے۔
اس پوسٹ میں شامل ایک ویڈیو میں راحت فتح علی اپنے فنِ گلوکاری کا مظاہرہ کرتے دکھ رہے ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں عروہ حسین کہیں مرر سیلفی لیتے ہوئے اپنا دلکش لُک کیمرے کی آنکھ میں قید کرتی دکھیں تو ایک ویڈیو میں انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے تلی جانے والی جلیبی دکھائی۔
دیگر تصاویر میں عروہ حسین کے ساتھ جہاں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو دیکھا گیا وہیں بالی وڈ ستارے بھی سیلفیز میں نظر آئے۔
عروہ حسین کی ویویک اوبرائے کے ساتھ لی گئی تصویر سب کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے جبکہ ایک سیلفی میں عروہ اور مہوش حیات کے عقب میں بالی وڈ اداکار و ہدایتکار بونی کپور کو بھی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے البتہ اسٹار جوڑے ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ بونی کپور کے ساتھ بیٹھے ضرور ہیں لیکن دونوں ایک دوسرے میں بھی گم ہیں۔
پاکستانی فنکاروں کی بالی وڈ ستاروں کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات فینز کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے جس کی وجہ اکثر و بیشتر راحت فتح علی خان ہی بنتے ہیں۔
دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Wiz Khalifa reveals dad ‘decided not to wake up’ in emotional post
Leighton Meester shares how marriage to Adam Brody changed Valentine’s Day
Cardi B slams viral concert falling video as AI-generated
Love Is Blind's Zack & Bliss announce Baby No. 2 on Valentine's Day
Tom Hanks returns for ‘Greyhound’ sequel; Stephen Graham also returns
James Van Der Beek’s touching words about his son emerge after his passing
Charli xcx’s surprise Djo track sends social media into meltdown
Sabrina Carpenter stuns in mini dress for Sweet Tooth Valentine’s campaign




