انفوٹینمنٹ

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

شہریار منور کی شادی: دولہا اور دلہن کے لُکس پر ایک نظر

ثنا مریم

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

شہریار منور کی شادی: دولہا اور دلہن کے لُکس پر ایک نظر

شہریار منور شادی کی تقریبات اور لہا اور دلہن کے لُکس پر ایک نظر
شہریار منور شادی کی تقریبات اور لہا اور دلہن کے لُکس پر ایک نظر

پاکستان کے خوبصورت و پُرکشش اداکاروں کی فہرست میں شمار کیے جانے والے شہریار منور جو اب تک ہمیشہ اپنی اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرتے دکھے رواں سال اپنی محبت اور شادی کے سبب شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہے۔

شہریار منور کے شوبز کرئیر پر ایک نظر:

سال 2024 شہریار منور کی زندگی کے لیے بے حد خوشگوار ثابت ہوا اور فینز کو انکے چہرے پر ایک ایسی خوشی دیکھنے کو ملی جو آج تک کبھی نہیں دکھی تھی۔

شہریار منور نے جون 2012 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'میرے درد کو جو زباں ملے' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جبکہ نومبر 2012 میں نشر ہونے والے ڈرامے 'زندگی گلزار ہے' میں 'اسامہ' نامی سائیڈ رول ادا کرنے کے باوجود ڈراما بینوں کے ذہنوں میں اس کردار کو یادگار بنا دیا۔

شہریار منور کے دیگر ڈراموں میں 'آسمانوں پر لکھا' ، 'پہلی سی محبت' ، 'کچھ ان کہی' اور 'کہی ان کہی' شامل ہیں جبکہ اس وقت انکا ڈراما 'اے عشقِ جنون' فینز کے دل جیتتا نظر آرہا ہے۔

شہریار منور نے اپنی اداکاری کا فن صرف ڈراموں میں ہی نہیں بلکہ فلموں میں بھی دکھایا جن میں 'ہو من جہاں' ، 'پرے ہٹ لَو' اور '7 دن محبت اِن' شامل ہیں۔

شہریار منور کی دلہنیا ماہین صدیقی کون؟

ماہین صدیقی پاکستانی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماڈل بھی ہیں جو آئیرلینڈ میں پیدا ہوئیں جہاں انہوں نے 10 سال گزارے اور پھر مڈل ایسٹ شفٹ ہوگئیں، سعودی عرب میں کچھ وقت گزارنے کے بعد بحرین چلے گئے جہاں وہ ہائی اسکول گئیں۔

ماہین صدیقی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ پاکستان صرف اپنے رشتے داروں کی شادی میں یا پھر چھٹیاں منانے آتی تھیں لیکن پھر انہیں لگا کہ انہیں پاکستان جانا چاہئے۔ 

ماہین صدیقی نے ڈراما 'دوبارہ' ، 'اگر'  اور ' میرے بن جاؤ' میں اداکارہ کے جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی لیکن وہ شوبز میں شہریار منور جتنی مشہور نہیں ہیں۔

ماہین صدیقی کے حوالے سے 2022 میں یہ افواہ بھی پھیل گئی تھی کہ وہ اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں لیکن یہ افواہ غلط ثابت ہوئی۔

ماہین صدیقی ڈراما 'دوریاں' میں سمیع خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آچکی ہیں۔

شادی کی تقریبات بالترتیب:

شہریار منور کی شادی کے حوالے سے افواہیں رواں سال جون میں پھیلی تھیں کہ وہ جلد ماہین صدیقی سے جلد شادی کرنے والے ہیں لیکن انہوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار رکھنے میں بھلائی سمجھی تھی۔

شہریار منور نے چاہے آخری وقت تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی لیکن سب سے چھپائے رکھا گیا یہ رشتہ جب منظرِ عام پر لائے تو کچھ ایسی تیاریاں دیکھنے کو ملیں جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ ڈھولکی  نائٹ سے شروع ہوا جس کے بعد قوالی نائٹ، ہلدی کی رسم، شبِ موسیقی، نکاح، بارات اور ریسیپشن کی تقریبات کا یکے بعد دیگرے انعقاد کیا گیا۔

آئیں ہر ایک تقریب پر تفصیلی نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ ڈھولکی نائٹ:

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

16 دسمبر کو ڈھولکی کی ویڈیو ماہرہ خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور اسٹوری شیئرکی گئی جس کے بعد ہر طرف شہریار کی ڈھولکی کی تصاویر وائرل ہونے لگیں جو ماہین صدیقی کو انکی دلہنیا کا نام دے گئیں اور مہینوں سے زیرِ گردش افواہوں کی تصدیق بھی کر گئیں ۔

شہریار منور کی ڈھولکی میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر، عدیل حسین، گلوکار جمی خان اور علی حمزہ نے بھی شرکت کی۔

شہریار منور نے اس موقع پر کتھئی شلوار قمیص پہنا اور ساتھ میں شال لی جبکہ ماہین صدیقی زرد پشواس کے ساتھ گلابی دوپٹہ پہنی دکھیں۔

برائیڈ اینڈ گروم ٹو بی کے ڈھولکی نائٹ کے یہ دلکش جوڑے کلاتھنگ برانڈ 'کاسنی کراچی' کا شاہکار تھے۔

2۔ قوالی نائٹ:

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

ڈھولکی کے دو دن بعد شہریار منور کی قوالی نائٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی جن میں سب راحت فتح علی خان کی آواز سے محظوظ ہوتے نظر آئے۔

اس تقریب میں اسٹار جوڑی نے دلکش جوڑوں کے انتخاب اور چہرے پر دلفریب مسکراہٹ سجا کر سب کی توجہ حاصل کی۔

قوالی نائٹ پر ماہین صدیقی نے نیلی لمبی قمیص کے ساتھ شرارہ پہنا اور اس کے ساتھ میچنگ پوٹلی ہاتھ میں تھامی جبکہ شہریار منور نے کریمی قمیص اور شلوار کے ساتھ اپنی دلہنیا کے لباس سے میچنگ دوپٹہ مردانہ انداز میں اوڑھا۔

شہریار منور اور ماہین صدیقی کے دلکش جوڑے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شاہکار تھے جن کو فیشن کے متوالوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

3۔ ہلدی نائٹ:

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

قوالی نائٹ میں راحت فتح علی کی آواز سے لطف اندوز ہونے کے بعد شہریار منور اور ماہین صدیقی کو ہلدی لگانے کا اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر بھی فینز کو دیوانہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

جہاں ڈھولکی اور قوالی نائٹ میں دونوں کافی سجے سنورے نظر آئے وہیں ہلدی کی تقریب میں دونوں نے ہی سادگی اختیار کی۔

اس خاص رات شہریار منور نیلے کُرتے کے ساتھ سفید شلوار پہنے دکھے اور کندھوں پر رنگ برنگی شال ڈالی جبکہ ماہین صدیقی نے پیلے جوڑے کا انتخاب کیا جس کے ساتھ سفید اور موتیا اور ہلکے گلابی گلاب سے تیار زیور پہنا۔

شہریار منور نے ہلدی کی تقریب کیلئے ڈیزائنر عمر سعید کا انتخاب کیا جبکہ ماہین صدیقی نے اس خاص دن کو یادگار بناتے ہوئے اپنی نانی کا جوڑا پہنا۔

4۔ شبِ موسیقی:

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

ہلدی لگانے کے بعد شہریار منور اور ماہین صدیقی کی سنگیت نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس کو ایستھیٹک بناتے ہوئے 'شبِ موسیقی' کا نام دیا گیا۔

شبِ موسیقی پر پوری شوبز انڈسٹری نے خوب ہلّا گلّا کیا اور سوشل میڈیا  پر ہر طرف  شوبز ستاروں کے ڈانس کی ویڈیو نے خوب دھوم مچائی۔

اس موقع پر شہریار منور بیج شیروانی کوٹ کے ساتھ شرٹ پینٹ پہنے دکھے جبکہ ماہین صدیقی نے بنارسی چٹاپٹی لہنگے کے ساتھ سبز چولی پہنی جس پر خوب کام بنا ہوا تھا اور میچنگ دوپٹے کا بارڈر بھی رنگین چٹاپٹی لگا کر تیار کیا گیا۔

شہریار منور کا دلکش جوڑا معروف کلاتھنگ برانڈ 'ثنا سفیناز' کا شاہکار ہے جبکہ ماہین صدیقی نے حسین ریہر کا جوڑا پہنا۔

5۔ نکاح:

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

27 دسمبر کو شہریار منور اور ماہین صدیقی نے گزشتہ 12 دنوں جاری رہنے والی پری ویڈنگ فیسٹیویٹیز انجوئے کرنے کے بعد 'قبول ہے' کے الفاظ تین دفعہ ادا کیے اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کرلیا۔

نکاح دن کے وقت ہوا جب شہریار منور آف وائٹ شیروانی کے ساتھ میچنگ کھسّے، سفید چوڑی دار پاجامہ اور بلوچی اسٹائل پگڑی باندھ کر اپنی زندگی کی محبت سے ایجاب و قبول کروانے آئے۔

ماہین صدیقی بھی آف وائٹ انار کلی فراک میں سر پر دوپٹہ سجائے سادگی کا پیکر بنی نظر آئیں جنہوں نے بے انتہا ہلکا میک اپ کر رکھا تھا اور سیدھی مانگ پر جوڑا بنا کر اس پر باریک بندیا لگانے کے ساتھ بائیں جانب جھومر لٹکایا ہوا تھا۔

شادی کے تمام ایونٹس میں سے سب سے خاص ایونٹ پر دونوں نے عمر سعید کٹیور کا انتخاب کیا جس نے دونوں کو کسی شہزادہ اور شہزادی کے لُک میں سوچ کر ہی انکے ملبوسات ڈیزائن کیے اور اس میں کامیاب بھی ہوئے ۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی نکاح کی تصاویر دیکھنے کے بعد سب 'فیری ٹیل ویڈنگ' کا لفظ ہی استعمال کرتے دکھے۔

دونوں نے پھولوں سے تیار کردہ پردے کی دو مختلف جانب بیٹھ کر ایجاب و قبول کیا جس کے عقب کا منظر بھی کوئی عام نہیں تھا بلکہ گہرے سمندر کی دلکشی خود میں سموئے ہوئے تھا۔

6۔ بارات:

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

دلکشی سے سرشار ڈے نائٹ نکاح ایونٹ کے انعقاد کے اگلے روز بارات منعقد ہوئی جس میں شہریار منور اپنی اہلیہ کو رخصت کروانے پہنچے۔

بارات کے موقع پر دونوں کی جادوئی کیمسٹری قابلِ دید تھی اور دونوں کے چہرے پر شادی کا رنگ خوب چڑھا نظر آیا۔

اس موقع پر شہریار منور نے معروف فیشن ڈیزائنر فراز منان مرونش براؤن پرنس کوٹ پہنا جس پر مختلف طرح کا کام بنا ہوا ہے جبکہ اسکے ساتھ میچنگ ٹاؤزر پینٹس پہنیں۔

نہ صرف شہریار منور بلکہ ماہین صدیقی نے بھی فراز منان کا ہی تیار کردہ عروسی جوڑا لہنگا چولی پہنا جو انکی خوبصورتی میں زبر دست اضافہ کرتا معلوم ہوا۔

7۔ ریسیپشن:

شہریار منور کی 7 ایونٹس پر مشتمل شادی کی تقریب میں خاص کیا؟

دونوں نے اپنی شادی کی تمام تر  تقریبات کا اختتام بھی حسین لمحوں پر کرنے کا فیصلہ کیا اور فنالے نائٹ یعنی ولیمہ ریسیپشن میں اپنے حسین لُک سے سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔

ریسیپشن کی تصاویر 31 اگست کو شہریار منور اور ماہین صدیقی نے شیئر کی جس میں دونوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی بہترین کیمسٹری سے رومانوی جادو چلایا اور سب کو تعریف اور محبت کی برسات کرنے پر مجبور کردیا۔

دونوں نے اپنے ریسیپشن کیلئے فیشن ڈیزائنر حسین ریہر پر بھروسہ کیا اور اپنے اس خاص دن کو دلکشی بخشی۔

شہریار منور نے سیاہ پرنٹڈ کوٹ پہنا جس کے ساتھ سیاہ پینٹس پہنیں جبکہ کوٹ کے اندر سفید شرٹ پہنی اور اس پر سیاہ بو لگائی جس نے انکے لُک کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ماہین صدیقی نے ریسیپشن پر پیسل کلرز کے بجائے سرخ رنگ کو ہی ترجیح دی اور دیسی عروسی رنگ سے اپنی خوبصورتی میں اضافہ کردیا۔

ماہین صدیقی نے حسین ریہر کی تیار کردہ سرخ گاؤن فرنٹ اوپن لانگ فراک زیب تن کی جس پر ڈل گولڈ کام بھرا ہوا نظر آیا۔

ماہین صدیقی نے ماتھے پر چھوٹے سائز کی بندیا اور کانوں میں اسی سائز کے بندے پہنے جبکہ گلے میں بھاری چوکر پہنا جو انہیں شاہانہ لُک دیتا دکھا۔