سال کے اختتام میں ان فلموں کو واچ لسٹ میں ضرور شامل کرلیں
آخری ایام ان فلموں سے یادگار بنالیں۔
سال 2024 کا چیپٹر ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا اور جلد ہی دنیا بھر میں نئے سال کا سورج اپنے آب و تاب کیساتھ طلوع ہوگا۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی لوگوں کی توقعات اور امیدوں کی فہرست طویل ہے جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے گزرے دنوں کو کافی عرصے تک فراموش نہیں کرسکیں گے، تو کیوں نہ اس سال کے آخری لمحات کو یادگار بنایا جائے؟
تو آئیے بالی وڈ کی ان فلموں کو اپنی واچ لسٹ میں شامل کرلیں جنہیں دیکھ کر آپ ان لمحات کو کبھی نہ بھول پائیں گے۔
ویسے تو سال 2024 میں کئی ہندی فلمیں ریلیز ہوئیں ہیں لیکن یہاں ہم ان فلموں کا ذکر کریں گے جو آپ اس سال شاید مس کرچکے ہیں۔
آئیے ذکر کرتے ہیں ان فلموں کا جسے آپ اس سال کے آخری لمحات میں دیکھ کر انجوائے کرسکتے ہیں۔
دو اور دو پیار:
ودیا بالن، پرتیک گاندھی، الیانا ڈی کروز جیسے اسٹار کاسٹ کی بہترین پرفارمنس سے تہلکہ مچانے والی فلم ’دو اور دو پیار’ ایک ایسی رومانس اور کامیڈی ڈراما فلم ہے جسے آپ دیکھنے کے بعد محظوظ ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
یہ رواں سال کی ایک ایسی رومانوی کامیڈی فلم ہے جس کی ہدایتکاری شرشا گہا ٹھاکرتا نے اپنی پہلی ہدایتکاری کے طور پر کی ہے اور اس کی پروڈکشن سمیر نائر نے کی ہے۔
اس فلم کی کہانی انی اور کاویا کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جس میں انکی کھوئی ہوئی محبت دوبارہ جاگتی ہے اور ملاقات کے بعد اب انہیں اپنے خفیہ عشق کے معاملات کو سلجھانا پڑتا ہے۔
یہ فلم جدید تعلقات کی پیچیدگیوں اور محبت کے بدلتے ہوئے رنگوں کو مزاحیہ انداز میں انی اور کاویا کے شادی شدہ زندگی کے نشیب و فراز کے ساتھ محبت اور وفاداری کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔
جبکہ اس فلم میں ایکسٹرا میریٹل افیئرز کا موضوع بھی خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔
منجیا:
اگر آپ نے رواں سال ریلیز ہونے والے ہارر کامیڈی فلم ’منجیا’ بھی مس کردی تو فوراً اسے اپنی واچ لسٹ میں شامل کرلیں کیونکہ یہ سنسنی پھیلانے کیلئے کافی ہے۔
یہ فلم ایک بھارتی ہندی زبان کی کامیڈی ہارر فلم ہے، جس کی ہدایتکاری ادتیہ سرپوتدار نے کی ہے اور اس میں شاروری، ابھے ورما، ستھیاراج اور مونا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جب بالی وڈ اور ہالی وڈ حسینائیں میچنگ ڈریس میں جلوہ گر ہوئیں
کہا جاتا ہے کہ یہ فلم لوک کہانیوں اور ہارر کے عناصر کو مزاح کے ساتھ جوڑتی ہے، جس میں دلچسپ مناظر اور کرداروں کے مابین دلچسپ ملاپ شامل ہیں۔
اس فلم کی کہانی ایک لوک کہانی پر مبنی ہے جو بٹو نامی نوجوان کے گرد گھومتی ہے، بٹو اپنے آبائی گاؤں واپس آتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ایک خطرناک روح "منجیا" سے ہوتی ہے، جو شادی کرنا چاہتی ہے۔ بٹو کو اب اپنی اور اپنی محبوبہ بیلا کی حفاظت کرنی ہے۔
سر پھرا:
رومانس اور ہارر کے بعد اب بات کریں کچھ ایکشن اور کامیڈی کی تو فلم ’سرپھرا’ کو بھی اپنی فہرست کی زینت بنالیں کیونکہ یہ فلم آپکو ایک کوالٹی ٹائم فراہم کرنے والی ہے۔
رواں سال ریلیز ہونے والی اس فلم میں اکشے کمار، رادھیکا مدان، پریش راول اور سیما بسواس نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
ویسے تو فلم بری طرح فلاپ ہوئی لیکن اسکی کہانی کو لوگوں نے خوب انجوائے کیا۔سدھا کونگارا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دکن کے بانی جی آر گوپی ناتھ کی زندگی پر مبنی تھی۔
مزید پڑھیں:رواں سال ولدیت قبول کرنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟
جبکہ اس فلم میں ویر کی کہانی دکھائی گئی ہے جس کا کردار اکشے کمار نے ادا کیا ہے۔ جس کے پاس ایک ”آئیڈیا” ہے، جو ہندوستان کی پہلی کم لاگت والی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ وہ ہوا بازی کے سفر کو ہر ایک کے لیے سستا بنانے کا خواب دیکھتا ہے۔
کاغذ 2:
اب بات کریں ایک اور فلم ’کاغذ 2’ کی تو اس فلم میں انوپم کھیر، ستیش کوشک، نینا گپتا، درشن کمار اور سمرتی کلرا مرکزی کردار میں نظر آئیں۔
ویسے تو یہ فلم سال 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کاغذ’ کا سیکوئل ہے ، لیکن اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کرتی ہے جو ایک سیاسی ریلی کے دوران اپنی بیٹی کے کھو جانے کے بعد اپنے بنیادی حقوق اور انصاف کے لیے نظام کے خلاف لڑنے نکل پڑتا ہے۔
اس کی ہدایتکاری وی کے پرکاش نے کی ہے جو اپنی منفرد کہانی کے سبب فلم بینوں میں خاصی مقبول ہوئی۔
پٹنا شکلا:
روینہ ٹنڈن، مناوج، ستیش کوشک اور انوشکا کوشک کی ہدایتکاری پر مبنی فلم ’پٹنا شکلا’ بھی قابل دید فلموں میں سے ایک ہے۔
ویک بداکوٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس کورٹ روم ڈرامہ فلم میں روینہ ٹنڈن تنوی شکلا نامی وکیل کا کردار ادا کرتی ہیں۔
وہ ایک محروم طالب علم کی مدد کے لیے پُرعزم ہیں اور پٹنہ شہر میں ایک اعلیٰ سطحی یونیورسٹی اسکام کے خلاف کیس لڑتی ہیں تاہم، انصاف کے لیے ان کی جدوجہد انہیں ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیتی ہے۔
یہ وہ فلمیں ہیں جنہیں آپ اس سال کے ٓاختتامی لمحات میں اپنی واچ لسٹ میں شامل کرکے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔



