دلچسپ و خاص

بابا وانگا کی وہ پیشین گوئیاں جو غلط ثابت ہوئیں

بلغاریہ کی معروف خاتون نابینا نجومی کی اپنی موت کے بارے میں پیشگوئی درست ثابت ہوئی تھی

Web Desk

بابا وانگا کی وہ پیشین گوئیاں جو غلط ثابت ہوئیں

بلغاریہ کی معروف خاتون نابینا نجومی کی اپنی موت کے بارے میں پیشگوئی درست ثابت ہوئی تھی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہر انسان یہ جاننے کے لیے بےتاب رہتا ہے کہ مستقبل میں اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے اور نیا سال اس کیلئے کونسی خوشیاں اور غم ساتھ لا رہا ہے۔

اس حوالے سے بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کی پیشین گوئیاں کافی مشہور ہیں۔

نائین الیون حملوں سے لیکر سیاہ فام ارکیکی صدر کے انتخاب تک اُن کی کئی پیشین گوئیاں اب تک درست ثابت ہوتی آرہی ہیں۔

بابا وانگا نے 11 اگست 1996ء کو اپنا انتقال ہونے کی پیشگوئی بھی کر رکھی تھی جو درست ثابت ہوئی اور 11 اگست 1996ء کو 85 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

ایسا ہی ایک اور نام فرانسیسی ماہرِ نجوم مچل ڈی نوسٹراڈیم کا ہے جنہیں دنیا نوسٹراڈیمس کے نام سے جانتی ہے، انہوں نے صدیوں قبل بہت سے ایسے واقعات کی پیش گوئی کی تھی جو اُن کے الفاظ کے عین مطابق رونما ہوئے۔

نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی بہت سے پیشین گوئیوں میں غیر معمولی مماثلت پائی جاتی ہے، 2025ء میں کے حوالے سے بھی نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی پیشین گوئیوں میں حیرت انگیز مماثلت پائی جاتی ہے۔

دونوں ہی کا کہنا ہے کہ اِس سال بہت بڑے پیمانے پر تباہی واقع ہوگی اور دنیا بھر میں انسان بہت بڑے پیمانے پر موت کے منہ میں جائیں گے۔

نوسٹراڈیمس اور بابا وانگا کی پیشین گوئیوں میں یورپ میں بہت بڑی اور انتہائی ہلاکت خیز جنگ، دنیا بھر میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی راہ ہموار کرنے والے واقعات اور زمانہِ قدیم کے مہلک ترین مرض طاعون سمیت دیگر بیماریوں کے دوبارہ نمودار ہونے کا خاص طور پر ذکر ہے۔

وہ پیشینگوئیاں جو غلط ثابت ہوئیں

تاہم یہ پیشین گوئیاں پڑھ کر آپ کو گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ بابا وانگا کی پیشین گوئیاں غلط بھی ثابت ہوچکی ہیں۔

مثلاً بابا وانگا نے پیش گوئی کی تھی کی ایک سیاہ فام امریکی صدر، امریکہ کا 44واں اور آخری صدر ہوگا، اشارہ بظاہر بارک اوباما کیجانب تھا تاہم یہ پیشین گوئی آدھی غلط ثابت ہوئی کیونکہ اوباما کے بعد ٹرمپ اور بائیڈن بھی امریکا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

بابا وانگا نے ایک اور پیش گوئی کی تھی کہ سال 2023 میں خلائی مخلوق زمین پر اترے گی اور اعلان جنگ کرے گی تاہم سال 2023 میں ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔

بابا وانگا کی پیشگوئی تھی کے سال 2010 سے 2014 کے دوران تیسری جنگِ عظیم کا آغاز ہوجائے گا لیکن یہ پیشگوئی بھی غلط ثابت ہوئی اور یہ سال بخیروعافیت گزر گئے۔

بابا وانگا نے ایک اور پیشگوئی کی تھی کہ سال 2025ء سے قبل انسان اپنی مرضی کے مطابق بچے تخلیق کرنے کے قابل ہوجائے گا اور ان بچوں کے والدین اپنی پسند کے مطابق ان بچوں کی خصوصیات طے کرسکیں گے، تاہم دنیا میں کہیں بھی ایسی ٹیکنالوجی تاحال ایجاد نہ ہوسکی۔

اسی طرح بابا وانگا نے ایک اور پیشگوئی کی تھی کہ سال 2025ء سے قبل ایک نیوکلیئر پلانٹ میں دھماکہ ہوگا جس سے پورا براعظم ایشیاء زہریلی گیسوں سے بھر جائے گا، خوش قسمتی یہ پیشگوئی بھی غلط ثابت ہوئی۔

آنے والی دہائیوں کے لیے بابا وانگا کی اہم پیش گوئیاں یہ ہیں:

2028: انسان توانائی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی کوشش میں سیارہ زہرہ تک پہنچے گا۔

2033: قطبی برف کی بالائی سطح پگھلنے سے سمندر کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

2043: یورپ میں تیزی سے معاشی ترقی آئے گی اور اسلامی کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی۔

2076: عالمی سطح پر کمیونزم واپس آئے گا۔

2130: ماورائے ارضی تہذیبوں سے رابطہ ہوگا۔

2167: ایک نیا مذہب مقبولیت حاصل کرلے گا

2170: عالمی خشک سالی ہوگی۔

3005: مریخ پر جنگ چھڑ جائے گی۔

3797:سیارہ زمین کی تباہی، انسان نظامِِ شمسی کے کسی اور سیارے پر جانے کے قابل ہوجائیں گے۔

5079: دنیا کا خاتمہ ہوجائے گا۔