فلم / ٹی وی

وہ بالی وڈ آن اسکرین کپل جنکا جادو کوئی ختم نہ کرسکا

ان پاور کپل نے اپنی جاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

ایمن ملک

وہ بالی وڈ آن اسکرین کپل جنکا جادو کوئی ختم نہ کرسکا

ان پاور کپل نے اپنی جاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

ان پاور کپل نے اپنی جاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔
ان پاور کپل نے اپنی جاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔

بالی وڈ فلم نگری کا قصہ بہت پرانا ہے، صدیوں سے جاری و ساری اس انڈسٹری میں سینکڑوں فلمیں ان تک ریلیز ہوئیں اور سینکڑوں کی تعدار میں ہیرو ہیروئن کی جوڑیاں بنیں جنہوں نے اپنی لازوال پرفارمنس سے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے۔

لیکن ان آن اسکرین کپل میں چند جوڑیاں ایسی منظر عام پر آئیں جنہوں نے نہ صرف اپنی کیمسٹری سے محبتیں سمیٹیں بلکہ آج بھی ان جوڑیوں کو ایک ساتھ دیکھنے کی مداح خواہش کرتے ہیں۔

اور شاید ان جوڑیوں کے سبب ہی فلموں کو عوامی پزیرائی ملی، کیونکہ کہا جاتا ہے نہ کہ من پسند اداکار تو ہر روپ ہر انداز میں غضب ڈھاتا ہے اور لوگ کسی نہ کسی بہانے انکو دیکھنے کی خواہش کرتے ہیں۔

تو دیر کس بات کی اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو اسکرین پر رومانوی جوڑوں کو دیکھنے کا لطف اٹھاتے ہیں،تو آئیے ان چند نامور آن اسکرین کپل کی بات کرتے ہیں جنکی کیمسٹری آج بھی مداحوں کو بے حد پسند ہے۔

شاہ رخ خان اور کاجول:

وہ بالی وڈ آن اسکرین کپل جنکا جادو کوئی ختم نہ کرسکا

بات کریں اس فہرست میں سب سے اولین اور پسندیدہ جوڑی اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی تو اس جوڑی سے متعلق لوگوں نے یہاں تک قیاس کرنا شروع کردیا تھا کہ ان دونوں کی کیمسٹری اسکرین پر اتنی ملتی تو اگریہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں تو کتنا اچھا ہوگا۔

شاہ رخ خان اور کاجول نے اپنے طویل کیرئیر میں کئی فلموں میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی جن میں ہر دل کی پسند فلم ’کبھی خوشی کبھی غم’ ان میں سے ایک ہے۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں کنگ خان راہول کے کردار میں نظر آئے جبکہ کاجول کے انجلی والے کردار میں انکے شرارتیں اور مزاحیہ ڈائیلاگز بھی فلمی شائقین نے خوب انجوائے کیے۔

راہول اور انجلی کے اس جذباتی لمحات ، خوبصورت رومانس اور شرارتی مکالموں نے ہی اس جوڑی کو امر بنا دیا۔ علاوہ ازیں ان دونوں نے فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے’ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے ’ جیسی فلموں میں بھی کام کیا، اور یہی وہ فلمیں ہیں جو کئی سال گزرنے کے بعد آج بھی مداح بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔

اکشے کمار اور کترینہ کیف:

وہ بالی وڈ آن اسکرین کپل جنکا جادو کوئی ختم نہ کرسکا

ویسے تو کترینہ کیف کا نام اداکار سلمان خان کےساتھ ہمیشہ موضوع بحث بنتا ہے لیکن اگر آن اسکرین کپل کی بات کریں تو سلمان خان کی جگہ اداکار اکشے کمار کترینہ کیف کیساتھ فٹ بیٹھتے ہیں۔

اکشے اور کترینہ کی جوڑی بھی فلمی شائقین کو بے حد پسند ہے کیونکہ انہوں نے کئی فلموں میں اپنی شاندار کیمسٹری سے اسکرین کو روشن کیا۔فلم ’نمستے لندن’ کی کامیڈی ہو یا فلم ’ویلکم’ کی مزاحیہ نوک جھوک ،’ہم کو دیوانہ کر گئے‘ کا رومانس ہو یا پھر ‘سنگھ اِز کنگ’ کا ایکشن اور پھر ’دے دنا دن’ کو کیسے بھول سکتے ہیں یہ فلمیں کترینہ اور سلمان کی ان فلموں میں شامل ہیں جس میں انکی آن اسکرین کیمسٹری کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

جبکہ کترینہ اور اکشے نے آخری بار 2021 میں روہت شیٹی کی فلم ’سوریہ ونشی’ میں بھی ایک ساتھ کام کرکے نہ صرف اپنی جوڑی کی روایت کو قائم رکھا بلکہ ناظرین کو انکی  اسکرین پر موجود محبت کو حقیقت ماننے پر مجبور کردیا۔

رنویر سنگھ اور انوشکا شرما:

وہ بالی وڈ آن اسکرین کپل جنکا جادو کوئی ختم نہ کرسکا

ویسے تو اداکار رنویر سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز انوشکا شرما کے ساتھ فلم ’بینڈ باجا بارات’ سے کیا اور پھر منیش شرما کی 2010 کی اس کامیاب فلم کے بعد ان دونوں نے فلم ’لیڈیز ورسز رکی بہل’ میں دوبارہ اس انداز سے اسکرین شیئر کی لوگ انکی جوری کو سہراہے بغیر نہ رہ سکے۔

صرف یہی نہیں بلکہ شائقین نے اس جوڑی کو اس حد تک پسند کیا کہ رنویر اور انوشکا نے بعد میں زویا اختر کی 2015 میں سینما گھرو ں کی زینت بننے والی فلم ’دل دھڑکنے دو’ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر بکھیرے جس میں ان کی شاندار کیمسٹری نے سب کی توجہ حاصل کی۔

اس فلم میں رنویر نے کبیر مہرا کا کردار ادا کیا، جو اپنی فیملی کے ساتھ ایک کروز کی چھٹی پر جاتا ہے، جبکہ انوشکا نے ایک کروز ڈانسر، فرح علی کا کردار ادا کیا۔ جو انکے کردار کو ہمیشہ کیلئے امر کرگیا۔

رنبیر کپور اور شردھا کپور:

وہ بالی وڈ آن اسکرین کپل جنکا جادو کوئی ختم نہ کرسکا

اس فہرست میں رنبیر کپور اور شردھا کپور کو کون بھول سکتا ہے؟ْ اسکرین پر تہلکہ مچانے والی اس جوڑی نے لوو رنجن کی فلم تو ’جھوٹی میں مکّار‘ میں بے انتہا شاندار کیمسٹری کا مظاہرہ کیا کہ یہ جوڑی فلم بینوں کے ذہنوں پر چھاگئی۔

اس فلم میں رنبیر نے روہن اروڑا (مکی) کا کردار نبھایا، جبکہ شردھا نے نیشا ملہوترا (ٹنی) کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم مکی اور ٹنی نے دوستانہ ماحول میں پروان چڑھتی محبت کے اتار چڑھاؤ پر مبنی تھی جسے فلمی شائقین نے بے حد پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں:رواں سال ولدیت قبول کرنے والے بالی وڈ اسٹارز کون؟

یہی وجہ تھی کہ رنبیر اور شردھا کے آن اسکرین کیمسٹری کے سبب ناظرین اس فلم میں آخر تک اسکرین سے جڑے رہنے پر مجبور ہوگئے۔

شاہد کپور اور کیارا اڈوانی:

وہ بالی وڈ آن اسکرین کپل جنکا جادو کوئی ختم نہ کرسکا

اس فہرست میں اداکار شاہد کپور کا نام بھی سرفہرست جنہیں اداکارہ کیارا اڈوانی کیساتھ آن اسکرین کیمسٹری کے سبب خوب پسند کیا جاتا ہے۔

شاہد کپور اور کیارا اڈوانی سندیپ ریڈی وانگا کی فلم کبیر سنگھ میں ایک رومانوی جوڑی کے طور پر منظر عام پر آئے جس میں انکی اداکاری کو تو خوب سہارا گیا جبکہ کہانی کے سبب اس فلم کو ریلیز کے وقت کافی ملے جلے ردعمل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس فلم پر زہریلی مردانگی اور خواتین دشمنی کو فروغ دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تاہم، فلم کو اس کے دلکش گانوں اور مرکزی کرداروں کی شاندار کیمسٹری کی وجہ سے خوب پسند بھی کیا گیا۔ اس فلم میں شاہد کپور نے کبیر سنگھ کا کردار ادا کیاتھا جو غصے کے مسائل کا شکار ایک سرجن ہے، جبکہ کیارا نے پریتی کا کردار نبھایا، جو کالج میں اس کی جونیئر اور بعد میں اس کی محبوبہ بن جاتی ہے۔

آج بھی کئی فلم بین ان کے رومانوی مناظر کو پسند کرتے ہیں۔ خاص طور پر گانے ’کیسے ہوا’ اور ’بے خیالی’ میں ان کی کیمسٹری دیکھنے کے لائق ہے۔

عالیہ بھٹ اور ورون دھون:

وہ بالی وڈ آن اسکرین کپل جنکا جادو کوئی ختم نہ کرسکا

عالیہ بھٹ اور ورون دھون بھی ورسٹائل آن اسکرین کپل کی فہرست میں شمار ہوتے ہیں، ویسے تو انکا رشتہ فلمی دنیا کے علاوہ محبت کے سبب بھی کئی بار خبروں کی زینت بنا لیکن اسکرین پر انکی جوڑی کو فلمی شائقین کی جانب سے بے حد محبت ملی۔

عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے 2014 میں فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا’ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی بعدازاں انہوں نے ’بدری ناتھ کی دلہنیا’ اور ’کلنک’ جیسی فلموں میں بھی اپنی اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔