پاکستان
2025 میں بلاول کے دولہا اور وزیراعظم بننے کی پیش گوئی
نئے سال میں بلاول بھٹو کا سیاسی ستارہ بہت مضبوط ہے، ماہر علم نجوم
2025 میں بلاول کے دولہا اور وزیراعظم بننے کی پیش گوئی
نئے سال میں بلاول بھٹو کا سیاسی ستارہ بہت مضبوط ہے، ماہر علم نجوم
ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پیش گوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو 2025 میں وزیراعظم اور دولہا بھی بن سکتے ہیں۔
سامعہ خان نے کہا کہ 3 لوگوں کے ستارے زیادہ مضبوط اور گردش میں ہیں جن میں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بانی پی ٹی آئی شامل ہیں، عمران خان کو ستارے کے مطابق شادی راس نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ 2023 میں کہا تھا بانی پی ٹی آئی آئسولیشن میں جارہے ہیں، 12 جنوری سے عمران خان کی آئیسولیشن ختم ہونے کا سلسہ شروع ہورہا ہے، 10 فروری 2025 سے ان کی آئسولیشن ختم ہونے جارہی ہے، ان کے لیے جنوری سے فروری عارضی ریلیف کے ماہ ہوں گے۔
سامعہ خان نے کہا کہ ستاروں کے مطابق ملک کے حالات بہتری کی جانب جاتئ نظر آرہے ہیں، سال کے شروع کے ماہ وزیراعظم شہباز شریف کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔
ماہر علم نجوم کے مطابق بلاول بھٹو کا سیاسی ستارہ بہت مضبوط ہے، ان کو 2025 میں نوازتے دیکھ رہی ہوں، ہوسکتا ہے ان کو وزیراعظم کے منصب سے نوازا جائے اور وہ دولہا بھی بن سکتے ہیں۔
ایک اور پروگرام میں سامعہ خان نے دعویٰ کیا کہ یہ ان کا ریکارڈ ہے کہ 2021 سے 2024 تک ان کی 99 فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'جب تک اگلے سال (2025) کی 15 مئی نہیں آجاتی، تب تک ہر دن آپ لوگوں نے اللہ سے اپنے لیے امان مانگنی ہے'۔
ماہر علمِ نجوم نے وضاحت دی کہ 'شیطانی طاقتوں کا دور دورہ ہے اور 15 مئی کے بعد پھر اللہ پاک اس دنیا کا نقشہ بدلنے جا رہے ہیں'۔
پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سامعہ نے کہا 'شاید ابھی آپ کو میری باتیں دیوانے کا خواب لگیں لیکن پاکستان 2025 سے ہی وہ بنے گا جس کا خواب آپ کو دکھایا گیا، اب ہمارے ملک کا وہ وقت شروع ہوگا، لیکن 5 جنوری سے 24 فروری کا وقت مشکل ہے'۔
انہوں نے کہا 'اس عرصے میں پاکستان کو کچھ بیرونی خطرات لاحق ہیں، اگر یہ وقت ہمارے اداروں نے آپس میں مل کر پاکستان کو جوڑ لیا تو بہت اچھا ہوگا، مئی سے ملک میں سرمایہ کاری بھی آئے گی اور بہترین الائنس بنیں گے'۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34




