سوشل میڈیا

ایلون مسک کا 'ایکس' پر نام اور پروفائل پکچر تبدیل

پروفائل کا نام اور تصویر تبدیل کرنے پر ایلون مسک نے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی

Web Desk

ایلون مسک کا 'ایکس' پر نام اور پروفائل پکچر تبدیل

پروفائل کا نام اور تصویر تبدیل کرنے پر ایلون مسک نے تاحال کوئی وضاحت جاری نہیں کی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

دنیا کے امیر ترین شخص اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پُرزور حامی ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنا نام تبدیل کر لیا۔

ایلون مسک نے اپنی ایکس پروفائل کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنا نام 'کیکئس میکسمس' رکھ لیا ہے جبکہ پروفائل پکچر بھی تبدیل کردی ہے۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

اپنی پروفائل پکچر پر ایلون مسک نے مشہور میم کریکٹر 'پے پے دی فروگ' کی تصویر لگائی ہے۔

ایلون مسک نے اپنے پروفائل کے نام اور تصویر میں تبدیلی پر ابھی کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

پروفائل کا نام تبدیل کرنے کے بعد ایلون مسک نے ٹیسلا اونرز سلیکون ویلی کے ایکس اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔

اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'میں کیکئس میکسمس ہوں جو ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کا سی ای او۔ انسانی ترقی کے وژن کا خادم، بہت سی ایجادات کا باپ، دیگر سیاروں کی زندگی تلاش کرنے والا ہوں اور میں اس دور میں یا اگلے دور میں اپنے مقاصد حاصل کروں گا'۔

کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں ہلچل

ایلون مسک کے ایکس اکاؤنٹ پر 210 ملین یعنی 21 کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں، ان کی پروفائل میں ہونے والی تبدیلی نے کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں ہلچل مچائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 'میم کوائن' کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ میم کوائن انٹرنیٹ میمز سے متاثر ہے اور اسے کیکئس میکسمس بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایلون مسک کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں سے کرپٹو پرائسز پر اثر پڑا تھا۔

مسک کی جانب سے یہ تبدیلیاں سال 2022 میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کے بعد کی گئی تھی۔

3 اپریل 2023 کو ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو ’بلیو برڈ‘ کو کرپٹو کرنسی ’ڈوج کوائن‘ کے لوگو (logo) سے تبدیل کردیا تھا، تاہم 5 روز بعد ’بلیو برڈ لوگو‘ بحال کر دیا گیا تھا۔

بعدازاں ایلون مسک نے 'ٹوئٹر' کا نام ہی تبدیل کر کے 'ایکس' رکھ دیا تھا اور یہ اب اسی نام اور لوگو سے جانا جاتا ہے۔