انفوٹینمنٹ
کسسِک سانگ کی ‘شری لیلا‘ کا کارتک آریان کی فلم میں بالی وڈ ڈیبیو
دلکش اداکارہ شری لیلا بالی وڈ ڈیبیو کیلئے تیار
کسسِک سانگ کی ‘شری لیلا‘ کا کارتک آریان کی فلم میں بالی وڈ ڈیبیو
دلکش اداکارہ شری لیلا بالی وڈ ڈیبیو کیلئے تیار
فلم 'پشپا: دی رول' کے چارٹ بسٹر سانگ ‘کسسِک‘ میں اپنے قاتلانہ فگر، ناگن جیسی لچکیلی کمر اور سزلنگ ہاٹ مووز کی بدولت شہرت کے ساتویں آسمان کو چھونے والی اداکارہ شری لیلا نے اپنے بالی وڈ ڈیبیو کیلئے تیار ہیں۔
بالی وڈ کے خوبرو اداکار کارتک آریان نے حال ہی میں اپنی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا میری تو میری‘ کا اعلان کردیا، فلم میں کارتک کے ہمراہ اداکارہ شری لیلا کی کاسٹنگ کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔
کارتک آریان کی جانب سے حال ہی میں اپنی فلم ’تو میری میں تیرا، میں تیرا میری تو میری‘ کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے کیا گیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہوگیا۔
ویڈیو کو کیپشن دیتے ہوئے کارتک کا کہنا تھا کہ ‘تمہارا رے آرہا ہے رومی، ممی کی کھائی ہوئی قسم یہ مماز بوائے پوری کرکے ہی رہتا ہے‘۔
اپنی آنے والی فلم کی خوشخبری مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے کارتک کا کہنا تھا کہ ‘میری اگلی رومانٹک کامیڈی فلم تو میری میں تیرا، میں تیرا تو میری سال 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی‘۔
اداکارہ شری لیلا کی فلم میں کاسٹنگ کی قیاس آرائیاں
بھارتی میڈیا کے مطابق میکرز نے ابھی تک فلم کی مرکزی اداکارہ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم اداکارہ شری لیلاکو فلم میں کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کارتک آریان فلم پشپا 2 کی اداکارہ شری لیلا کے مقابل کام کریں گے کیونکہ اداکارہ اپنے سنسنی خیز آئٹم نمبر کی بدولت شائقین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ شری لیلا بالی وڈ میں اپنے ڈیبیو کیلئے تیار ہیں اور کارتک آریان کے ہمراہ ان کی اسکرین پر شاندار موجودگی بالی وڈ میں ایک تازگی بخش لہر لائے گی۔
تاہم بات چیت ابھی جاری ہے معاملات ٹھیک رہے تو دھرما پروڈکشن کی جانب سے اگلے چند دنوں میں فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute




