فلم / ٹی وی

سارہ علی خان رواں سال کن فلموں میں جلوے بکھیریں گی؟

اداکارہ نے نئے کردار کو لے کر صارفین متجسس

ایمن ملک

سارہ علی خان رواں سال کن فلموں میں جلوے بکھیریں گی؟

اداکارہ نے نئے کردار کو لے کر صارفین متجسس

اداکارہ نے نئے کردار کو لے کر صارفین متجسس
اداکارہ نے نئے کردار کو لے کر صارفین متجسس

پٹودی خاندان کی بات ہو تو سب کے ذہنوں میں اداکار سیف علی خان کا نام ذہن نشین ہوجاتا ہے جنہوں نے اپنی بے مثال پرفارمنس سے لاکھوں دلوں میں گھر کیا، لیکن اب سیف اپنی اس مہارت کو اگلی نسل میں منتقل کرچکے ہے۔

سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم نگری میں اپنی پرفارمنس کے سبب بی ٹاؤن کی ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار ہوچکی ہیں۔

سارہ علی خان نے سال 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کیدارناتھ‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا اور یہی وہ سال تھا جسکے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

اپنے مختصر لیکن بے مثال کیرئیر میں سارہ علی خان نے مختلف کرداروں سے ناظرین کو متاثر کیا ہے، فلم ’زرا ہٹکے زرا بچکے’ کی بات ہو یا ’قلی نمبر 1’ اور پھر حالیہ ریلیز ’اے وطن میرے وطن’میں سارہ کے پرفارمنس کو بھلا کون فراموش کرسکتا ہے؟

جبکہ فلم ’سمبا’ میں پڑوس کی معصوم لڑکی کا کردار ہو، یا پھر ’لو آج کل’ میں جدید اور خودمختار زوئی کا کردار یا  پھر ’اترنگی رے’ بھی تو انکے کیرئیر میں شامل ہے جس میں سادہ اور دل کو چھو لینے والی رنکو، سارہ علی خان نے ہمیشہ اپنے مداحوں کے دل جیتنے کا کوئی نہ کوئی راستہ نکالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرشمہ کپور کے وہ اہم راز جن سے شاید آپ ہیں انجان

ان تمام تر پراجیکٹس کے بعد اب سارہ علی خان نئے سال بھی دھوم مچانے کو تیار ہیں کیونکہ انکی اداکاری کا جذبہ اور حوصلہ زرا برابر بھی مانند نہیں پڑا اور اسی جذبے کیساتھ وہ سال 2025 میں اپنے ناظرین کو ایک یا دو فلموں میں نہیں بلکہ تین تین فلموں میں محظوظ کرنے کو تیار ہیں۔

سارہ علی خان کی آنے والی فلمیں کونسی؟

اسکائی فورس:

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ سارہ علی خان جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ ایکشن سے بھرپور فلم ’اسکائی فورس’ میں اداکاری کے جوہر بکھیرتی نظر آئیں گی۔

سندیپ کیولانی اور ابھشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھارت کے پہلے اور مہلک ترین ایئر اسٹرائیک کی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایکشن، حب الوطنی اور جوش کا جذبہ شامل ہوگا۔

ایک ایکشن فلم میں سارہ علی خان بھی اہم کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔جبکہ دیگر اسٹار کاسٹ میں اداکارہ نمرت کور، شرد کیلکر اور نئے اداکار ویر پہاریا بھی شامل ہوں گے۔

جبکہ سارہ علی کے کردار کو لے کر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انکا کردار ایک جذباتی گہرائی اور ایک مضبوط کہانی کو پیش کرے گا جو فلم بینوں کی تمام تر توجہ کا محور بن جائے گا۔

فلم کی دیگر تفصیلات کی بات کریں تو یہ فلم 24 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگی اور سارہ علی خان کی فلموگرافی میں ایک اہم اضافہ ثابت ہوگی۔

میٹرو ان ڈینو:

سارہ علی خان رواں سال کن فلموں میں جلوے بکھیریں گی؟

سارہ علی خان کی ایک اور موسٹ اویٹڈ فلم ’میٹرو ان ڈینو’ بھی اس سال ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔

ویسے تو یہ اطلاعات تھیں کہ فلمساز انوراگ باسو کی آنے والی فلم ‘میٹرو ان ڈینو’ 29 نومبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بننی تھی لیکن اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس فلم کی ریلیز رواں سال ہوگی۔

اس فلم کی کاسٹ میں ادتیا رائے کپور، سارہ علی خان، انوپم کھیر نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، کونکنا سینشرما، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ سمیت دیگر اہم کردار شامل ہیں جبکہ اس رومانوی فلم ’میٹرو ان ڈینو’ کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے اور اس فلم کو بھوشن کمار، کرشن کمار، انوراگ باسو، اور تانی باسو نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ اینتھولوجی فلم، انوراگ باسو کی 2007 کی فلم "لائف اِن آ میٹرو" کا فالو اپ ہے جس میں عرفان خان، کی کے مینن، کونکنا سینشرما اور شلپا شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ فلم شہری زندگی کی پیچیدگیوں اور مختلف جوڑوں اور کرداروں کے ذریعے انسانی تعلقات کی عکاسی پر مبنی ہے۔

تاہم اس فلم کے سیکوئل میں سارہ جدید دور کی نمائندگی کرتی ہوئی ایک شاندار کاسٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

حالانکہ سارہ اپنی آنے والی فلموں کے بارے میں زیادہ بات کرنا پسند نہیں کرتیں، لیکن انہوں نے انسٹاگرام پر متعدد پوسٹس کے ذریعے لیجنڈری ہدایتکار انوراگ باسو کے ساتھ کام کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ایوشمان کھرانہ کے ساتھ بلا عنوان اسپائی کامیڈی فلم :

سارہ علی خان رواں سال کن فلموں میں جلوے بکھیریں گی؟

ان دو فلموں کے بعد سارہ علی خان کی تیسری اور آخری فلم کی بات کریں تو تاحال اس پراجیکٹ کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ اس اسپائی کامیڈی فلم میں سارہ علی خان آیوشمان کھرانہ کیساتھ اسکرین شیئر کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ کہ اس فلم کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک اسپائی کامیڈی فلم ہوگی جسے آکاش کوشک نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ اس پراجیکٹ کو کرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سارہ علی خان کے آنے والے پروجیکٹس، جن میں ’میٹرو ان ڈینو’، ’اسکائی فورس’، اور یہ بغیر عنوان کی اسپائی کامیڈی فلم شامل ہیں جو ان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ اپنی حدود سے آگے نئے شعبوں کو دریافت کریں۔

تازہ ترین