ہالی ووڈ
نکول کڈمین کی کم عمرلڑکےسےمعاشقےپرمبنی دوسری فلم ریلیز
فلم کی ڈائریکٹرنےان معاملات کونارملائزکرنےکاپیغام دیا ہے
نکول کڈمین کی کم عمرلڑکےسےمعاشقےپرمبنی دوسری فلم ریلیز
فلم کی ڈائریکٹرنےان معاملات کونارملائزکرنےکاپیغام دیا ہے
ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ نکول کڈمین نے حال ہی میں اپنی ریلیز ہونے والی ’بےبی گرل‘ میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی عمر سے کم عمر لڑکے سے معاشقہ لڑاتی ہے۔
فلم کی کہانی رومی(نکول کڈمین) کے گرد گھومتی ہے جو ایک کامیاب سی ای او ہیں اور اپنے کیریئر اور خاندان کو خطرے میں ڈالتی ہیں جب وہ سیموئیل نامی ایک انٹرن کے ساتھ تعلقات قائم کرتی ہیں اور وہ ان سے بہت چھوٹا ہے۔ رومی اور سیموئیل کا کردار نکول کڈمین اور ہیرس ڈکنسن نے ادا کیا ہے، بے بی گرل کی کاسٹ میں ان کے ساتھ انتونیو بینڈیرس، ایسٹر روز میکگریگر اور صوفی وائلڈ بھی شامل ہیں۔
ایک انٹرویو میں فلم ڈائریکٹر رین نے کڈمین اور ڈکنسن کے عمر کے فرق کا دفاع کیا اور یہ دلیل دی کہ بڑی عمر کی خواتین کو کم عمر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا معمول بننا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہر عورت کے مختلف قسم کے تعلقات ہوتے ہیں، رین کے مطابق بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو مکمل طور پر معمول کے مطابق سمجھا جانا چاہیے
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کوئی فلم دیکھتے ہیں جس میں مرد اداکار اور خاتون اداکار کی عمر برابر ہو، تو ہمیں یہ عجیب نہیں لگتا، عمر کے فرق کو تبدیل ہونا چاہیے اور خواتین کے مختلف قسم کے تعلقات ہونے چاہئیں۔
حقیقی زندگی میں نکول کڈمین کی عمر 57 سال ہے اور ہیرس ڈکنسن کی عمر 28 سال ہے، یعنی ان دونوں کے درمیان تقریباً 30 سال کا فرق ہے۔
یہ فرق فلم کی ریلیز سے پہلے بحث کا ایک اہم موضوع رہا، خاص طور پر اس لیے کہ بڑی عمر کی خواتین کو کم عمر مردوں کے ساتھ ڈیٹنگ کرتے ہوئے دکھانے کا رجحان فلموں میں عام ہوتا جا رہا ہے۔
کڈمین نے 2024 کی ایک اور فلم ’اے فیملی افیئر‘ میں زیک ایفرون کے ساتھ کام کیا، جو ان سے 20 سال چھوٹے ہیں۔
’بے بی گرل‘ کی ریلیز کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کو فلموں میں شامل کرنے کو معمول بنانا چاہتی ہیں۔
بے بی گرل اور اے فیملی افیئر دونوں کی ریلیز کے بعد، یہ واضح ہے کہ نکول کڈمین بڑی عمر کی خواتین کے کم عمر مردوں کے ساتھ تعلقات کے نئے ہالی وڈ رجحان میں سب سے آگے ہیں۔
مزید خبریں
-
بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا
-
’گاڈ فادر‘ فیم ال پچینو کتنی دولت کے مالک ؟
-
آرنلڈ شوارزنیگر کی سلویسٹر اسٹالون سے دشمنی کی داستان
-
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط
-
کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
-
وِل اسمتھ کونسی ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر پشیمان؟
-
'ایف ون' کا ہیپٹک ٹریلر عام فلموں کے ٹریلر سے مختلف کیوں؟
-
جسٹن بیبر نے پاپارازیوں پر گالیوں کی بارش کردی
-
کاجول ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ لَو اسٹوری کرنے کی خواہاں
-
پیٹرک شوارزنیگر اپنا سر نیم کیوں بدلناچاہتے تھے؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz




