وائرل اسٹوریز

فیشن اور سیاست کے بعد مریم نواز کی گلوکاری کے چرچے

مریم نواز کی سنگنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

فیشن اور سیاست کے بعد مریم نواز کی گلوکاری کے چرچے

مریم نواز کی سنگنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیاست اور فیشن کے ساتھ گلوکاری میں بھی میدان مار لیا۔

مریم نواز کا شمار پاکستانی کی ان نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کی ترقی کیلئے اپنی زندگی کے کئی سال وقف کیے اور کامیابی کیساتھ سیاست کے میدان میں اپنے نام کا لوہا منواتی نظر آئیں۔

بے مثال شخصیت اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ مریم نواز اپنی زندگی کی ہاف سینچری مکمل کر چکی ہیں لیکن انکی خوبصورتی ہے کہ دن بہ دن بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔

جبکہ مریم نواز کا فیشن بھی انہیں انفرادی توجہ دلواتا ہے، کوئی بھی جلسہ ہو یا سیاسی ریلی، خاندانی تقریب ہو یا پھر کوئی تہوار مریم نواز ہر بار اپنے منفرد فیشن سینس سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھتی ہیں۔

مریم نواز بھتیجے زید حسین نواز کی شادی کی تقریبات میں بھی اپنے لاکھوں کے مہنگے ترین جوڑوں کے سبب سب کی توجہ اور تعریفوں کا محور بنی نظر آئی۔

اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ایسی منظر عام پر آئی جب مریم نواز کو سیاست اور فیشن کے گلوکاری کے میدان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا۔

وائرل ویڈیو میں مریم نواز ، مریم اورنگزیب کے ہمراہ کسی تقریب میں موجود ہیں ، اس دوران انکے ہاتھ میں مائیک آنے کی دیر تھی کہ انہیں گانا ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو’ پر اپنی سریلی آواز کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا۔

اس دوران مریم نواز کی گلوکاری سے نہ صرف مریم اورنگزیب بلکہ حاظرین محفل بھی ان لمحات کو خوب انجوائے کرتے نظر آئے، لیکن شاید سوشل میڈیا صارفین کو مریم نواز کی یہ ادا کچھ خاص پسند نہ آئی اور کمنٹ سیکشن میں مزاحیہ تبصروں سے تباہی مچادی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ،’چورنی نے گانے میں بھی چرانے کی باتیں ہی کی ہیں۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ،’گلوکار ہی بن جاتی ہمیں کیوں برباد کیا’۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،ؔ’قوم کی باجی سے درخواست ہے کہ ملک کو چھوڑ کر یہ کام ہی شروع کردیں’۔