اللو ارجن کی حیران کم کمائی کرنے والی فلمیں کونسی؟
پشپا اور پشپا2 کے علاوہ کونسی فلموں نے تباہ کن بزنس کیا؟
فلم پشپا 2 سے پوری دنیا میں تہلکہ مچانے والے تمل فلم انڈسٹری کے اداکار اللو ارجن اب صرف ایک نام نہیں رہا بلکہ ایک اسٹار کی حیثیت اختیار کرچکا ہے جسکے نام سے پاک بھارت سمیت پوری دنیا میں ہر بچہ بچہ واقف ہے۔
انکی مقبولیت کا یہ حال ہے کہ اللو ارجن سال 2014 سے فوربز انڈیا کی 100 سیلیبریٹی لسٹ میں شامل ہیں۔ جبکہ وہ ساتھ ہی اپنے کیرئیر میں نیشنل فلم ایوارڈ، چھ فلم فیئر ایوارڈز، اور تین نندی ایوارڈز سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔
اللو ارجن کی ابتدائی زندگی:
بات کریں آئیکون اسٹار اللو ارجن کی ابتدائی زندگی کی تو یہ اداکار 8 اپریل 1982 کو ایک تیلگو خاندان میں پیدا ہوا۔ اللو ارجن کے والد اللو اروند ایک فلم پروڈیوسر ہیں جبکہ ان کے دادا، اللو راملنگیاہ ایک مشہور فلمی کامیڈین تھے جنہوں نےتقریباً 1000 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکار اللو ارجن نے اپنا بچپن چنئی میں گزارا اور ابتدائی تعلیم کیلئے سینٹ پیٹرک اسکول میں داخلہ لیا بعدازاں حیدرآباد کے ایم ایس آر کالج سے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔
وہ تین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے بڑے بھائی وینکٹیش ایک کاروباری شخصیت ہیں، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی سریش بھی اداکار ہیں۔
اللو ارجن کی سپر ہٹ فلموں پر ایک نظر:
اداکار اللو ارجن ویسے تو کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن تلگو سینما سے تعلق رکھنے والے ’بنی’ نے 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا: دی رائز’ کے ذریعے خود کو ایک "پین انڈیا" اسٹار کے طور پر منوالیا۔
جبکہ انکی حالیہ ریلیز پشپا2 اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شمار ہوگئی ہے۔
رشمیکا مندانا اور اللو ارجن کی اس فلم کو ریلیز ہوئے ابھی ایک ماہ بھی نہ گزرا کہ پشپا 2 نے کمائی کے حساب سے عالمی کلیکشن میں 1788 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
اور کہا جارہا ہے کہ یہ فلم یہ اب عامر خان کی سپر ہٹ فلم ’دنگل’ کے بعد بھارتی سنیما کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے۔
پشپا 2 کے علاوہ اللو ارجن کی سپر ہٹ فلمیں کونسی؟
Pushpa: The Rise:
دسمبر 2021 میں ریلیز ہونے کے دوران پشپا کا جو جنون تھا، اسے کون بھول سکتا ہے؟ یہ فلم نہ صرف اللو ارجن کو بھارتی سینما کے پین انڈیا اسٹارز میں شامل کرنے میں کامیاب رہی بلکہ ہندی سرکٹ میں بھی ان کی مقبولیت کا ثبوت دیا۔
اللو ارجن کی فلم پشپا: دی رائز نے دنیا بھر میں 395 کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی اور اللو ارجن کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر فہرست میں سرفہرست رہی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس فلم کی 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی ہندی مارکیٹس سے ہوئی، جو اس کے تلگو کلیکشن کے برابر تھی۔
یہاں تک کہ اس فلم میی کامیابی کے بعد اللو ارجن کو تلگو فلم انڈسٹری میں پہلا ’نیشنل ایوارڈ برائے بہترین اداکار’ سے بھی نوازا گیا۔
Ala Vaikunthapurramuloo:
تری وکرم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم الا ویکنتاپورملو’ بھی تلگو سینما میں ’باہوبلی 2’ کے بعد تیسری سب سے بڑی ہٹ فلموں میں شمار ہوتی ہے۔
اگرچہ کہ یہ فیملی ایکشن ڈرامہ ابتدائی طور پر ملے جلے تبصرے کے ساتھ ریلیز ہوئی لیکن اس فلم میں تیلگو اسٹار اللو ارجن کے منفرد انداز، مزاحیہ ڈائیلاگز ، دلکش گانوں، اور ان کی اسٹار پاور کی بدولت شاندار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
یہ بھی پڑھیں:سال کے اختتام میں ان فلموں کو واچ لسٹ میں ضرور شامل کرلیں
کل آمدنی کی بات کریں تو اس فلم نے عالمی باکس آفس پر 264 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی اور اس طرح یہ فلم اللو ارجن کے کیریئر کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
بعد ازاں اس فلم کا ہندی میں ’شہزادہ’ کے نام سے ری میک ریلیز ہوا جس میں کارتک آریان نے مرکزی کردار ادا کیا، لیکن یہ فلم باکس آفس پر زیادہ ہٹ نہ ہوسکی۔
Sarrainodu:
سال 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سرینودو’ کی بات کریں تو اللو ارجن کے کیرئیر کی یہ فلم بھی اپنی کمائی کے حساب سے مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے۔
اس ماس ایکشن ڈراما فلم کو ’بویاپتی سرینو’ نے تحریر کیا ہے اور انہی نے اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دیے۔ اس کہانی میں اللو ارجن کے کردار کی بات کریں تو وہ ایک سابق فوجی میجر کا کردار نبھاتے نظر آئےجو اپنی بیداری سے انصاف کرتا ہے، جبکہ راکول پریت سنگھ ان کی ساتھی اداکارہ کے طور پر شامل تھیں۔
یہ فلم عالمی باکس آفس پر 128 کروڑ روپے سے زیادہ کما کر اللو ارجن کی سب سے بڑی ہٹ فلموں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
DJ: Duvvada Jagannadham:
اب بات کریں سال 2017 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم DJ: Duvvada Jagannadham کی تو اس فلم میں اللو ارجن دو مختلف کردار میں نظر آئے۔
انکا ایک کردار ایک باورچی کا تھا جو اپنی برہمن فیملی کے ساتھ کام کرتا ہے، جبکہ دوسرا ایک اسٹائلش ڈی جے اور انصاف کے لیے لڑنے والا کردار تھا، جو اپنے استاد کے زیر سایہ بدعنوان لوگوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
بات کریں ان فلم کی آمدنی کی تو یہ ماس ایکشن فلم باکس آفس پر کامیاب رہی اور اپنی کمائی کی اس دوڑ کا ٹارگٹ 115 کروڑ روپے پر مکمل کیا۔
Race Gurram:
سال 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریس گورم’ کی بات کریں تو یہ ایکشن،کامیڈی ڈرامہ بھی اللو ارجن کے کیرئیر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پراجیکٹس میں شمار ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:شیام بینیگل کی وہ فلمیں وہ ایک بار ضرور دیکھنی چاہییں
فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد اس فلم کا ہندر ورژن"لکی: دی ریسر" ریلیز ہوا جو سیٹلائٹ ریلیز کے دوران شمالی ہندوستانی گھروں میں بے حد مقبول ہوا اور اللو ارجن کو وہاں بھی ایک مشہور نام بنا دیا۔
اطلاعات کے مطابق اس فلم نے عالمی باکس آفس پر 101 کروڑ روپے کمائے اور اللو ارجن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی۔
Naa Peru Surya, Naa Illu India:
وکنتھم وامسی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی جس میں تلگو اسٹار اللو ارجن ایک نوجوان سپاہی کا روپ دھارے منظر عام پر آئے۔یہ سپاہی جو ایل او سی پر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے لیکن غصے کے مسائل کا شکار ہے۔
یہ فلم عالمی سطح پر 92 کروڑ روپے کما کر اللو ارجن کی ساتھویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی۔
S/O Satyamurthy:
ترویکرم سرینواس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سن آف ستیہ مورتی اللو ارجن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں آٹھویں نمبر پر ہے، 2015 میں ریلیز ہونے والی اس ماس ایکشن انٹرٹینر نے عالمی باکس آفس پر 91 کروڑ روپے کمائے اور کامیاب ثابت ہوئی۔



