فوڈ

آج کھانے میں مٹر پنیربنائیں

مٹر پنیر کو آپ چاول یا روٹی کے ساتھ سرو کرسکتے ہیں۔

Web Desk

آج کھانے میں مٹر پنیربنائیں

مٹر پنیر کو آپ چاول یا روٹی کے ساتھ سرو کرسکتے ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اجزاء:

 پنیر250 گرام (چکور کٹا ہوا)، مٹر1 کپ ، پیاز1 درمیانہ (باریک کٹی ہوئی)، ٹماٹر2 عدد ، ہری مرچیں2 عدد ، ادرک لہسن کا پیسٹ1کھانے کا چمچ ، ہلدی پاؤڈر1 چمچ، لال مرچ پاؤڈر1 چمچ ، دھنیا پاؤڈر1چمچ، نمک حسب ذائقہ ، تیل یا گھی2 کھانے کے چمچ ، ہرا دھنیا سجانے کے لئے ، پانی1 کپ ۔

ترکیب:

پنیر کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ لیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پنیئر نرم ہو تو اسے ہلکے سے گرم پانی میں ڈال کر 5 منٹ تک چھوڑ دیں۔ مٹر کو دھو کر پانی میں اُبال لیں تاکہ یہ نرم ہو جائیں۔ پھر انہیں چھان کر ایک طرف رکھ لیں۔ ایک پین میں تیل یا گھی گرم کریں۔ اس میں پیاز ڈال کر اسے سنہری ہونے تک بھونیں۔

 پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر 1-2 منٹ تک بھونیں۔ اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ ٹماٹروں کو گلنے دیں اور مصالحہ بھون لیں۔

 اس کے بعد اس میں اُبلے ہوئے مٹر اور پنیر کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر 1 کپ پانی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر کے پین کو ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر 5-10 منٹ تک پکنے دیں۔ جب سالن گاڑھا ہو جائے، تو آخر میں ہری مرچ، ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔ مٹر پنیر کو آپ چاول یا روٹی کے ساتھ سرو کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین