ربیکا خان کی عامر لیاقت کیساتھ نایاب تصویر وائرل
سوشل میڈیا صارفین ربیکا خان کی جھلک دیکھ کر ششدہ رہ گئے

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر ربیکا خان نے معروف سیاسی شخصیت اور ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت حسین کیساتھ نایاب تصویر جاری کردی۔
ٹک ٹاکر ربیکا خان ان خوش قسمت شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے راتوں رات ترقی کی منازل طے کیں۔
نجی ٹیلی ویژن کے گیم شو میں شرکت کرنے کے بعد ربیکا خان کی قسمت کاستارہ ایسا چمکا کہ لوگوں نے انہیں راتوں رات اسٹار بنتے دیکھا۔
اور صرف یہ نہیں بلکہ ربیکا خان سوشل میڈیا پر فوٹوشوٹ کے نت نئے انداز بھی متعارف کروانے کیلئے پہچانی جاتی ہیں ، منگنی کی تقریات ہوں یا، کسی کی شادی، انکی سالگرہ ہو یا کوئی اور فیملی فنکشنز، ربیکا خان منفرد آئیڈیاز سے سوشل میڈیا پر محفل جمائے نظر آتی ہیں۔
تاہم اب اکثرو بیشتر سوشل میڈیا پر ربیکا خان کو انکے لب و لہجے کے سبب خاصا ٹرول کیا جاتا ہے، ہر دوسرا شخص ربیکا کے لہجے پر میمز بناتا اور وائرل کرتا نظر آتا ہے، لیکن ربیکا بھی ان تمام تر میمز پر کان نہ دھرنے کی ٹھانتے ہوئے اپنے فیصلے خود لیتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک ایسی تصویر جاری کی جس پر لوگ ان پر تنقید کرنے کے بجائے ورطہ حیرت میں مبتلا نظر آئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ربیکا خان نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں ربیکا خان کی بچپن کی جھلک شامل تھی ، سفید اور سیاہ چیک پرنٹ کی کُرتی میں ملبوس ربیکا خان مرحوم عامر لیاقت حسین کیساتھ کھڑی کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔
جبکہ انکے چہرے کی معصومیت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کااظہار کرتے نظر آئے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت کی اس نایاب تصویر پر اپنی ڈھیروں محبت کا اظہار کیا جبکہ کچھ لوگ ربیکا خان کے سیاہ اور اب کے سنہرے بالوں پر تبصرہ کرتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین اپنی زندگی میں تین شادیاں کرچکے تھے، پہلی شادی انکی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ہوئی جن سے انکے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ، بعدازاں انہوں نے دوسری شادی اداکارہ طوبیٰ انواز سے کی جو اس وقت انڈسٹری کی جانی مانی اداکاراؤں میں شامل ہوتی ہیں۔
لیکن یہ شادی بھی دیرپا قائم نہ رہی اور پھر عامر لیاقت نے خود سے کم عمر دانیہ شاہ سے شادی کرلی ، اس شادی شدہ زندگی میں بھی انکے بے شمار تنازعات سامنے آئے لیکن جب دانیہ شاہ کی جانب سے عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور نازیبا ویڈیوز لیک کی گئی اس کے بعد عامر لیاقت یہ صدمہ نہ برداشت کرسکے اور 9 جون کو انتقال کر گئے تھے۔
-
اسکینڈلز 22 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 29 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم