فوڈ

آج پکائیں کھڑے مصالحے کی ماش کی دال

ہلکی آنچ پر (دم پر)پکائیں اور چولھے سے اتار لیں۔

Web Desk

آج پکائیں کھڑے مصالحے کی ماش کی دال

ہلکی آنچ پر (دم پر)پکائیں اور چولھے سے اتار لیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اجزاء:

دال دو پیالی ، نمک حسب ذائقہ پیاز ایک عدد درمیانی، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ ، لال مرچ پسی ایک چائے کا چمچ، پسی ہلدی آدھا چائے کا چمچ ، دودھ ایک پیالی ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ ، لہسن باریک کٹا چھ سے آٹھ عدد ، ثابت لال مرچیںچار سے چھ عدد ، کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ۔

ترکیب:

دال نیم گرم پانی میں بیس سے پچیس منٹ کیلئے بھگو دیں پھر دودھ شامل کرکے دیگچی میں ڈال کر اُبال لیں۔پیاز ، ادرک، لہسن، لال مرچ اور ہلدی شامل کرکے اتنی دیر پکائیں کہ دال گل جائے۔

 فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرکے سفید زیرہ، لہسن اور لال مرچیں ڈال کر فرائی کریں اور یہ بگھارے دال کے اوپر ڈال دیں۔ پھر نمک ملا کر دال کو ڈھک کر چار سے پانچ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر (دم پر)پکائیں اور چولھے سے اتار لیں۔

تازہ ترین