ہالی ووڈ

ون ڈیزل اور ڈیوین جانسن کے درمیان اختلافات دور نہ ہوسکے

گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کے دوران ڈیوین جانسن نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا

Web Desk

ون ڈیزل اور ڈیوین جانسن کے درمیان اختلافات دور نہ ہوسکے

گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کے دوران ڈیوین جانسن نے سرد مہری کا مظاہرہ کیا

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

2025 کے گولڈن گلوب ایوارڈز کے دوران مشہور ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل اور ڈیوین "دی راک" جانسن کے درمیان ایک غیر متوقع ملاقات ہوئی۔

ان دو اسٹارز جن کے درمیان فلم "دی فیٹ آف دی فیوریس" کے سیٹ پر اختلافات رہے، ایک بار پھر اس وقت توجہ کا مرکز بن گئے جب ڈیزل نے اپنے سابق ساتھی اداکار کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈوین جانسن نے ون ڈیزل کے اس عمل پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا جس نے ان دونوں اسٹارز کے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا، دونوں اسٹارز کے مداح پرامید تھے کہ اس ملاقات کے بعد ان کے اختلافات ختم ہوجائیں گے۔

ون ڈیزل نے اسٹیج پر آکر "فلم سینیماٹک اینڈ باکس آفس اچیومنٹ" کا ایوارڈ پیش کرتے ہوئے ڈوین کا ذکر کیا، اپنے سابق ساتھی اداکار کو دیکھتے ہوئے، ون ڈیزل نے مختصر طور پر ہاتھ ہلایا اور ایک ہلکے سے قہقہے کے ساتھ کہا کہ 'ہائے، ڈوین'۔

یہ غیر رسمی ذکر جو بظاہر خوش مزاج لگ رہا تھا لیکن مداح ان کی حقیقی تعلقات کی نوعیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنے لگے، جو کئی سالوں کے سیٹ پر ڈراما اور عوامی جھگڑوں کے بعد ابھی تک واضح نہیں تھا۔ 

'موآنا' کے اداکار ڈوین جانسن نے ایک چھوٹی سی مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا لیکن وہ جلد ہی ختم ہو گئی جب ناظرین نے اس عجیب تبادلے پر قہقہے لگائے۔

وہ اداکار جنہوں نے "فاسٹ فائیو", "فیوریس 6" اور "دی فیٹ آف دی فیوریس" میں ایک ساتھ کام کیا، اس وقت مشکلات کا شکار ہو گئے جب ڈوین نے ایک نامعلوم ساتھی اداکار کو غیر پیشہ ورانہ رویے پر عوامی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا، جسے بعد میں ون ڈیزل کے طور پر ظاہر کیا گیا۔

ان کے جھگڑے کے نتیجے میں WWE لیجنڈ نے "فاسٹ اینڈ فیوریس" فرنچائز سے دوری اختیار کر لی اور جیسن اسٹیتھم کے ساتھ اسپن آف "ہوبس اینڈ شا" پر توجہ مرکوز کی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے اس عمل پر زبردست تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ 'میں ہنس رہا ہوں، بس تصور کریں کہ ڈوین اسٹیج پر دوڑ کر ون کو گرا کر کشتی کرنے کی کوشش کر رہا ہے'۔

ایک صارف نے لکھا 'میں اب بھی سوچتا ہوں کہ کیا انہوں نے کبھی واقعی اپنا جھگڑا ختم کیا یا صرف کیمرے کے سامنے دکھاوا کیا'۔

تازہ ترین