ٹریول

دنیا کے وہ شہر جہاں سردیوں میں سورج نہیں نکلتا

سورج سردیوں میں اِن شہروں کو چاند تاروں کے سہارے چھوڑ کر لمبی چھٹیوں پر چلا جاتا ہے

Web Desk

دنیا کے وہ شہر جہاں سردیوں میں سورج نہیں نکلتا

سورج سردیوں میں اِن شہروں کو چاند تاروں کے سہارے چھوڑ کر لمبی چھٹیوں پر چلا جاتا ہے

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

دنیا میں کئی شہر ایسے بھی ہیں جہاں موسمِ سرما کا مطلب صرف موسم سرد ہونا نہیں ہوتا بلکہ اس دوران ان شہروں میں طویل تاریکی چھا جاتی ہے اور موسمِ سرما گزر جانے کے بعد ہی یہاں سورج نکلتا ہے۔

اِس قدرتی عجوبے کو 'پولر نائٹ' کہا جاتا ہے جہاں سورج سردیوں میں ان شہروں کو چاند تاروں کے سہارے چھوڑ کر لمبی چھٹیوں پر چلا جاتا ہے اور صبح کا وقت بھی تاریک رات کا منظر پیش کرتا ہے۔

یوں کہنا بہتر ہے کہ سردیوں میں ان شہروں میں کبھی صبح ہی نہیں ہوتی، قدرت کا یہ عجیب مظہر دنیا کے کِن شہروں میں رونما ہوتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔

بیرو (الاسکا)

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

اس فہرست میں امریکی ریاست الاسکا کا شہر بیرو شامل ہے جہاں موسمِ سرما میں نومبر کے وسط سے جنوری کے آخر تک سورج نہیں نکلتا۔

دنیا کے شمالی حصے میں واقع الاسکا کے اس شہر میں نومبر کہ مہینے میں سورج افق سے نیچے آجاتا ہے اور جنوری تک دوبارہ ظاہر ہونے کی زحمت نہیں کرتا۔

مگر یہاں کہ لوگ اس کے عادی ہوچکے ہیں اور اِن ایام کے دوران شہر کی رونقیں برقرار رکھنے کیلئے برقی قمقموں کا سہارا لیتے ہیں اور محفلیں سجاتے ہیں۔

ٹرومسو (ناروے)

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

اس فہرست میں شامل دوسرا مقام یورپی ملک ناروے کا شہر ٹرومسو ہے جہاں نومبر کے آخر سے جنوری کے وسط تک سورج نہیں نکلتا۔

اس شہر کو 'گیٹ وے ٹو دی آرکٹک' کے نام سے جانا جاتا ہے جو موسمِ سرما میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔

لیکن اس دوران یہاں ہر وقت اندھیرا نہیں چھایا رہتا، مقامی لوگوں کے مطابق یہاں غروبِ آفتاب کے وقت پورے شہر میں ایک سنہری روشنی پھیل جاتی ہے۔

اس مخصوص عرصے کے دوران یہاں کے لوگ معمول کے مطابق روزگار اور تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں اور روزمرہ کے دیگر امور سرانجام دیتے رہتے ہیں۔

سوالبارڈ (ناروے)

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ناروے کا ایک اور شہر سوالبارڈ بھی اس فہرست میں شامل ہے جہاں موسمِ سرما کے دوران نومبر کے وسط سے جنوری کے آخر تک سورج نہیں نکلتا۔

یہ ایک دور دراز جزیرہ نما علاقہ ہے جہاں انسانوں سے زیادہ قطبی ریچھ (پولر بیئرز) آباد ہیں۔

سوالبارڈ کی تاریک سردیاں انتہائی خوبصورت ہوتی ہیں، برف سے ڈھکا ہوا شہر چاند کی روشنی میں نہایا ہوا بےحد خوبصورت نظر آتا ہے۔

فوٹوگرافری کے شوقین سرد موسم میں دنیا بھر سے اس شہر کا رخ کرتے ہیں اور یہ حسین قدرتی مناظر دیکھ کر مبہوت رہ جاتے ہیں۔

مرمانسک (روس)

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

روس کا شہر مرمانسک بھی اس فہرست میں شامل ہے جہاں دسمبر کے شروع سے جنوری کے آغاز تک سورج نہیں نکلتا۔

مرمانسک آرکٹک سرکل پر موجود سب سے بڑا شہر ہے جہاں موسم سرما کے دوران تقریباً 40 دن تک سورج نہیں نکلتا۔

لیکن یہ دورانیہ یہاں کے شہروں کیلئے دلچسپ ثقافتی تہوار منانے اور دلکش پکوان پکانے کا موسم ہوتا ہے اور پورے علاقے میں جشن کا سماں رہتا ہے۔

تازہ ترین