فلم / ٹی وی

کنگنا کی پریانکا گاندھی کو فلم ایمرجنسی دیکھنے کی دعوت

اداکارہ نے فلم میں کانگریس رہنما کی دادی کا کردار ادا کیا ہے۔

Web Desk

کنگنا کی پریانکا گاندھی کو فلم ایمرجنسی دیکھنے کی دعوت

اداکارہ نے فلم میں کانگریس رہنما کی دادی کا کردار ادا کیا ہے۔

ایمرجنسی میں کنگنا اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی۔
ایمرجنسی میں کنگنا اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے اپنی حریف جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی واڈرا کو اپنی آنے والی فلم 'ایمرجنسی' دیکھنے کے لیے مدعو کردیا۔

فلم میں کنگنا نے پریانکا کی دادی اور بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔

بھارتیا جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان کنگنا رناوت نے پریانکا کو پارلیمنٹ میں ان کے ساتھ گفتگو کے دوران فلم دیکھنے کی دعوت دی۔

کنگنا نے بتایا کہ 'میں دراصل پریانکا گاندھی جی سے پارلیمنٹ میں ملی تھی اور پہلی بات جو میں نے ان سے کہی تھی وہ یہ تھیکہ 'آپ کو ایمرجنسی دیکھنی چاہئیے'۔

کنگنا نے مزید کہا کہ 'وہ بہت مہربان تھیں اور انہوں نے جواب دیا کہ 'ہاں، شاید' میں نے انہیں کہا کہ 'آپ کو یہ بہت پسند آئے گی۔'

اداکارہ نے اندرا گاندھی کی تصویر کشی اور وہ دور جب اندرا گاندھی کی حکومت نے بھارت میں ایمرجنسی نافذ کی تھی اس کی حساسیت اور گہرائی پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے یقین ہے کہ یہ ایک واقعے اور ایک شخصیت کی ایک بہت ہی حساس اور سمجھدار تصویر کشی ہے، میں نے محترمہ اندرا گاندھی کو باوقار طریقے سے پیش کرنے کا بہت خیال رکھا ہے'۔

اپنے تحقیقی کام پر روشنی ڈالتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ 'اپنی تحقیق کے دوران میں نے ان کی ذاتی زندگی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی ، ان کے شوہر اور دوستوں کے ساتھ تعلقات اور متنازعہ معاملات وغیرہ'۔

کنگنا نے کہا کہ 'میں نے اپنے آپ میں سوچا کہ یہ سب ایک شخص کے لیے بہت کچھ ہے،میں نے خاص خیال رکھا ہے، ان سمتوں میں بھی نہیں جانا، کیونکہ جب بات خواتین کی ہوتی ہے تو سنسنی خیز معاملات میں ان کے اردگرد موجود مردوں کے مقابلے انہیں کم اہمیت دی جاتی ہے'۔

بھارت کی سیاسی تاریخ کے سب سے ہنگامہ خیز ادوار میں سے ایک پر مبنی فلم ایمرجنسی اندرا گاندھی کی طرف سے 1975 میں اعلان کردہ ہنگامی حالت کے ارد گرد گھومتی ہے۔

کنگنا کی ہدایت کاری اور اداکاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر اور شریاس تلپڑے بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے

کنگنا رناوت کی یہ فلم کئی تنازعات کے باعث ملتوی ہونے کے بعد اب 17 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔