امریکہ میں آتشزدگی، بیلا حدید کا گھر بھی شعلوں کی نذر ہوگیا
لاس اینجلس میں لگی آگ نے معروف امریکی ماڈل کا آبائی گھر بھی جلا دیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ میں دسیوں ہزار مکانات خاکستر ہو چکے ہیں، ان میں کئی ہالی ووڈ سلیبرٹیز کے گھر بھی شامل ہیں۔
انہی میں سے ایک نام بین الاقوامی شہرت یافتہ ماڈل بیلا حدید کا ہے، جنہوں نے اس تباہ کن آگ میں اپنا وہ مکان کھو دیا جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آگ کی لپٹوں کی زد میں اپنے مکان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'مددکو پہنچنے والے ہر ایک کا شکریہ، ہم نے اپنا وہ گھر کھو دیا جہاں میں نے اپنا بچپن گزارا، جہاں مجھے پیار ملا، جس مکان سے کئی یادیں وابستہ ہیں، میری والدہ نے 30 سال قبل یہ گھر بڑے پیار سے بنایا تھا، میں کاربن کینیون روڈ پر واقع اپنے گھر کو بہت یاد کروں گی'۔
بیلاحدید نے ان لوگوں کے حق میں مدد کی اپیل کی ہے جنہوں نے اس آگ میں اپنے اپنےمکان کھو دیے ہیں۔
واضح رہے کہ لاس اینجلس شہر ہالی ووڈ فلموں کا مرکز ہونے کے سبب کئی ٹی وی اور فلموں سے وابستہ ہستیوں کا مسکن ہے۔
ان میں پیرس ہلٹن، ایڈم بروڈی، اینا فارس، رکی لیک، ہیڈی مونٹاگ، رکی لیک، کیری ایلویس، کیمرون میتھیسن، اسپینسر پریٹ اور ہیڈی مونٹاگ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ماریو لوپیز، مولی سمز، کڈ کُڈی اور بیبی ریکشا سمیت بہت سے دوسرے لوگوں نے بتایا ہے کہ آگ پھیلتے ہی وہ وہاں سے نکل گئےہیں۔
پیرس ہلٹن نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ سے تباہ شدہ اپنے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان مشہور شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔
جنگل کی آگ جس نے پیسیفک پیلیسیڈس کے علاقے اور لاس اینجلس کے دیگر حصوں کو تباہ کر دیا ہے، اس میں اب تک 10 افراداپنی جان گنوا چکے ہیں اور اس آگ نے ہزاروں عالیشان گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔
-
اسکینڈلز 12 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 20 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم