انفوٹینمنٹ

ابراہیم علی خان کی شری لیلا کے کسسِک سانگ پر اٹھ کھیلیاں وائرل

بالی وڈ ڈیبیو سے پہلے شری لیلا اور ابراہیم کی دوستی مداحوں میں مقبول

Web Desk

ابراہیم علی خان کی شری لیلا کے کسسِک سانگ پر اٹھ کھیلیاں وائرل

بالی وڈ ڈیبیو سے پہلے شری لیلا اور ابراہیم کی دوستی مداحوں میں مقبول

بالی وڈ ڈیبیو سے پہلے شری لیلا اور ابراہیم کی دوستی مداحوں میں مقبول
بالی وڈ ڈیبیو سے پہلے شری لیلا اور ابراہیم کی دوستی مداحوں میں مقبول

 

پین انڈیا فلم 'پشپا دی رول' کے آئٹم سانگ ‘کسسِک‘ میں اپنی کمال فگر اور جاندار ڈانس پرفارمنس کی بدولت مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرانے والی اداکارہ شری لیلا  اور ابراییم علی خان کی چنچل کیمسٹری مداحوں میں مقبول ہوگئی۔

فلم پشپا کے آئٹم سانگ کی بدولت بھارت سمیت پاکستان اور  بنگلہ دیش میں بھی اپنی لچکیلی کمر اور سزلنگ ہاٹ ڈانس مووز سے کروڑوں مداحوں کے دل میں اپنی جگہ بنانے والی ساؤتھ انڈین اسٹار شری لیلا جلد ہی بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔

بالی وڈ ڈیبیو سے پہلے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شری لیلا اور سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم علی خان کی ایک دلکش کیمسٹری پر مبنی ایک  ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈینم آؤٹ فٹ میں ملبوس اداکارہ شری لیلا کو ابراہیم علی خان کے ساتھ انتہائی چِل موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پاپارازی کیلئے پوز کرتی اداکارہ شری لیلا کے پسِ منظر میں بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو کسسک سانگ کا ہُک اسٹیپ کرتا دیکھ اداکارہ شری لیلا پیپس کو ابراہیم کی جانب متوجہ کرتے ہوئے شرماتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

پیپس سے سامنے کسسِک  سانگ پر ابراہیم کی جانب سے کی جانے والی کیوٹ موومنٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ شری لیلا کو  انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی اثناء میں کسسِک سانگ کے ہک اسٹیپ کے بعد ابراہیم علی خان کی جانب سے پیپس کی استدعا پر  اداکارہ شری لیلا کو چھیڑنے کے بعد اپنی کار سے نکل کر  پاپارازی کیلئے شری کے ہمراہ پوز  بھی دیا گیا جس کی ویڈیو مداحوں میں مقبول ہوگئی۔

اداکارہ شری لیلا اور ابراہیم علی خان کو ایک ساتھ دیکھ کر ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین شرمیلے اسٹار کڈ ابراہیم اور شری لیلا کی کیمسٹری کے متوالے ہوگئے۔

کمنٹ باکس میں مداح دونوں اسٹارز کی ایک ساتھ اسکرین اپیرئنس کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر جلد ہی بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو دینے والے اداکار ابراہیم علی خان اور شابز اداکارہ شویتا تیواری کی صاحبزادی پلک تیواری کے افیئر کی قیاس آرائیاں کافی سرگرم ہیں جس کے بعد مداح شری اور ابراہیم کی کیمسٹری کو بھی پسند کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔