چہرے سے میک اَپ اُتارنا کیوں ضروری ہے؟
اپنے میک اپ کو دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہیے۔

چہرے پر میک اپ کا استعمال کرنا ایک فن ہے اورخواتین کا پسندیدہ شوق بھی ہے۔ چہرے پر میک اپ کا استعمال کرنے میں مہارت کے ساتھ اس کے استعمال کا طریقہ آنا بھی ضروری ہے۔
خواتین کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ فاؤنڈیشن یا بیس ان کی جلد کی رنگت کے مطابق ہونا چاہیے۔
چہرے پر میک اپ لگانے سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ میک اپ معیاری ہے یا نہیں، اس لیے میک اپ خریدنے سے پہلے اس کا لیبل ضرور پڑھ لیں تاکہ اس میں موجود اجزاء کے بارے میں جان سکیں اور اس کو خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ فاؤنڈیشن آپ کے چہرے کی رنگت اور اسکن کی ٹائپ کے مطابق ہی ہو۔
اگر ہم اپنے چہرے نہیں دھوتے تو ہماری جلد کا کیا ہوتا ہے؟
اپنا میک اپ اتارنے کے اس آسان اقدام کو چھوڑنا، جس میں صرف چند منٹ لگتے ہیں، ہماری جلد کو کافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ روزانہ میک اپ کا استعمال چہرے کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر اور اس کا استعمال کرنے سے پیتھوجنیز آسانی سے جلد میں داخل ہو جاتا ہے اور جلد کی صحت اور قدرتی چمک پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ میک اپ بالکل استعمال نہیں کرسکتیں۔
کچھ صحت مند عادات پر عمل کرتے ہوئے جیسے موزوں مصنوعات کا انتخاب کرکے اور اپنی جلد کی صفائی کا خیال رکھتے ہوئے سن بلاک اور موسچرائیز کا استعمال میک اپ کے ساتھ لازمی کرنے سے ہم جلد کی بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
باقاعدگی سے اس کا استعمال یا آٹھ گھنٹے تک چہرے پر اس کا لگا رہنا آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ میک اپ کے چہرے پر زیادہ دیر لگے رہنے سے مسام بند ہو جاتے ہیں اور جلد سانس نہیں لے پاتی کیونکہ ہر کسی کی جلد مختلف قسم کی ہوتی ہے اس لیے ان کے مسائل بھی مختلف ہوتے ہیں۔
چکنی جلد پر آئل زیادہ آتا ہے، اس لیے ایسی جلد کی مکمل صفائی بہت ضروری ہے۔ چکنی جلد پر اس کا استعمال کرنے سے بہت سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، جیسے کیل، مہاسے اور ایکنی ہوجاتی ہے۔
آنکھوں کی جلد نازک اور حساس ہوتی ہے اس لیے اس پر میک اپ کے اثرات بھی گہرے ہوتے ہیں۔ فاؤنڈیشن کا استعمال، مسکارا، آئی شیڈ، کاجل اور لائنر کا استعمال کرنے سے آنکھوں میں سوزش اور الرجک ہوجاتی ہے اور انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
ساتھ میں آنکھوں کے اردگرد لکیریں پڑ جاتی ہیں۔ ایسے میں آنکھوں کی مکمل صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک اہم چیز جسے ہم نظرانداز کردیتے ہیں، سورج کی روشنی میں جانے سے پہلے اگر ہماری جلد پر میک اپ موجود ہے تو سورج کی روشنی ہماری جلد کو متاثر کرسکتی ہے، اس لیے سورج کی روشنی میں جانے سے پہلے سن بلاک لازمی استعمال کرنا چاہیے۔
کچھ ایسی مصنوعات ہوتی ہیں جن کے استعمال سے جلد متاثر ہوتی ہے۔ ان میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں، جو جلد پر اثرانداز ہوتے ہیں تاہم کچھ مصنوعات سے الرجک کا خطرہ ہوتا ہے، اس سے جلد پر خارش اور الرجک ہوجاتی ہے یا جلد سرخ ہوجاتی ہے۔
جلد کی مکمل صفائی بہت ضروری ہے، اگر آپ میک اپ کا باقاعدگی سےاستعمال کرتے ہیں یا آٹھ گھنٹے سے زیادہ یہ جلد پرموجود رہتا ہے تو آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے جلد کو کلینز سے اچھی طرح صاف کرلینا چاہیے۔
رات بھر چہرے پر میک اپ لگے رہنے سے یہ ہمارے چہرے کے مساموں میں داخل ہو کر ایلسٹن کو توڑ سکتا ہے اور جھریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ اگر اس کا استعمال زیادہ کیا جائے تو چہرے پر جھریاں اور داغ دھبے پڑ جاتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ عام کینسروں میں سے ایک اسکن کینسر ہے۔ امریکا میں ہر پانچ میں سے ایک شخص اسکن کینسر کا شکار ہوتا ہے جس کی وجہ فاؤنڈیشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے ایک مخصوص آئی میک اپ ہٹانے والا استعمال کریں۔ اپنا میک اپ اتارنے کے لیے مائیکلر واٹر استعمال کریں۔
آپ اس پروڈکٹ کو اپنی آنکھوں اور ہونٹوں پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے پانی اور ہلکے صابن سے دھو لیں۔ گرم پانی کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد کو خشک کرسکتا ہے۔ ایک بار جب آپ کی جلد صاف ہو جائے اور آپ کا میک اپ اترجائے تو اپنے چھیدوں کو بند کرنے اور اپنی جلد کو تازہ محسوس کرنے کے لیے ہائیڈریٹنگ فیشل ٹونر کا استعمال کریں۔
سونے سے پہلے جلد کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے اپنا معمول کا موئسچرائزر ضرور استعمال کریں۔ یہ نہ بھولیں کہ ہر رات اپنا میک اپ اتارنا اتنا ہی ضروری ہونا چاہیے جتنا کہ دانت صاف کرنا۔ اپنے میک اپ کو دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہیے۔
اکثر مصنوعات خریدتے ہوئے اس کے لیبل پرایکسپائری ڈیٹ نہیں دیکھتے، یہ اسکن پرالرجک کا باعث بنتا ہے۔ جلد سرخ ہو جاتی ہے، جلد پر جلنے کے نشان پڑ جاتے ہیں، جلد پر دانے نکل آتے ہیں اور جلد کے کینسر کا سبب بنتا ہے۔
-
اسکینڈلز 34 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 41 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم