خواتین

خشک بالوں کی نگہداشت کیسے کریں؟

بالوں کے حوالے سے سرد موسم میں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Web Desk

خشک بالوں کی نگہداشت کیسے کریں؟

بالوں کے حوالے سے سرد موسم میں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لمبے بال ہر عورت کا شوق ہوتا ہے، کسی کے سلکی اور سیدھے کسی کے قدرتی طور پر گنگھریالے بال ہوتے ہیں۔ 

سیدھے بالوں والی خواتین سوچتی ہیں کہ بالوں کو کیسے لہرایا جائے، جبکہ گھنگھریالے بالوں والی خواتین اسے سلکی، چمکدار اور سیدھا بنانے کا خواب دیکھ رہی ہوتی ہیں۔ 

خشک اور بے جان گھنگھریالے بالوں کو سیدھا اور سلکی بنانے کے لئے طرح طرح کے شیمپو وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے ، جس سے بجائے فائدہ ہونے کے اکثر اوقات بال مزید بے جان ہوکر گرنے لگتے ہیں۔

بالوں کی مختلف اقسام ہوا کرتی ہیں جیسے کہ خشک آئلی ملے جلے، گھنگھریالے، سلکی و سیدھے۔ سرکی جلد کے چربی کے غدود جس مقدار میں آئل خارج کرتے ہیں، بالوں کی اقسام اس آئل کے اخراج پر محیط ہوتی ہے۔ 

اگر یہ گلینڈ زیادہ مقدار میں آئل کا اخراج کریں توبال آئلی یعنی چکنے ہوں گے۔ اسی طرح اگر یہ کم آئل پیدا کریں تو بال روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔ وہ خواتین جو خشک بال کی مالک ہیں، انہیں بالوں کے حوالے سے سرد موسم میں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ خشک ہوا ان کے بالوں کو انتہائی روکھا اور بے جان بنا دیتی ہے جس کے باعث ان کے بال اُڑے اُڑے اور روکھے معلوم ہوتے ہیں، جیسے سوکھی ہوئی گھاس یا چڑیا کا گھونسلہ ان کے سرپر رکھ دیا گیا ہو۔

خشک بالوں کی حامل خواتین اپنے بالوں کازیادہ سے زیادہ خیال رکھیں اور انہیں نرم وملائم تاثردینے کے لیے مندرجہ ذیل بتائی گئی ٹپس پرعمل کریں۔ 

خشک بالوں کی حامل خواتین اپنے بال خصوصاً موسم سرما میں صرف ہفتے میں ایک بار شیمپو کریں اور شیمپو بھی ملیح اساس کا حامل ہونا چاہیے جو خشک بالوں کے لیے تیار کیا گیا ہو۔

 جوآپ کے بالوں کونمی فراہم کرکے نرم وملائم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد کنڈیشنر کا استعمال ضرور کریں چاہے سردی ہو یا گرمی۔ کنڈیشنر لازمی کریں اور اپنے بالوں کو روزانہ برش اور مساج کرنے کی روٹین بنالیں۔ 

اس عمل سے آپ کی سر کی جلد میں آئل گلینڈز متحرک ہوکرآپ کے بالوں کوزندگی ورونق بخشیں گے۔

اپنے بالوں پر ہفتے میں ایک دفعہ ناریل یا بادام کے تیل سے ضرور مساج کریں اور سرکی جلد کو تیل سے تر کرلیں۔ اس کے بعد آپ بالوں کو شیمپو کریں لیکن دھیان رہے، بالوں کو گرم پانی سے کبھی مت دھوئیں۔ اس سے آپ کے بالوں کا موئسچر اُڑجاتا ہے اور آپ کے بال مزید خشک ہوجاتے ہیں۔

اپنے بالوں پر ربڑ بینڈ یا رولرز کا استعمال نہ کریں۔ اس سے بال ٹوٹنے کا خدشہ ہوتا ہے اور نہ ہی بیک کومبنگ کریں۔

 آپ کا مناسب اور صحت بخش غذائیت سے بھرپور ڈائٹ پلان آپ کے بالوں کو خوبصورت و لچکدار بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ اپنی غذائی روٹین میں مکھن‘ کریم انڈے‘ تازے پھل‘ سبزیاں‘ دودھ دہی‘ پنیر،خشک میوہ جات وغیرہ شامل کرلیں۔

 خشک بالوں کی مالک خواتین ہیئر ڈرائیر‘ اسٹرینز اور ہیئر اسپرے سے اپنے بالوں کو محفوظ رکھیں اور دھوپ میں جب بھی گھر سے باہر نکلیں۔ اسکارف ہیٹ یا دوپٹے سے اپنے بالوں کو اچھی طرح ڈھانپ لیں کیونکہ سورج بالوں کوخراب کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

تازہ ترین