وارئیر کوئین حنا خان نئے سال کیلئے پُرعزم
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں ماضی کی جھلکیاں شیئر کردیں

بھارتی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ حنا خان نے گزرے سال کا حوالہ دیتے ہوئے سال 2025 کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔
اداکارہ حنا خان اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کے ساتھ اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے سفر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر کے حیران کرتی رہتی ہیں۔
اپنی نڈر اور بے باک شخصیت کے باعث شیر خان کا خطاب حاصل کرنے والی اداکارہ اس مشکل ترین لمحات میں بھی اپنا حوصلہ بلند رکھے ہوئی ہیں اور اس مرض میں مبتلا دیگر لوگوں کی ہمت بن رہی ہیں۔
حال ہی میں حنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دو پوسٹس شیئر کیں جس میں انہوں نے سال 2024 کے گزرے تکلیف دہ اور خوشیوں بھرے لمحات کو یکجا کرتے ہوئے نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔
9 جنوری کو منظر عام پر آنے والی پہلی پوسٹ میں حنا خان نے جو تصاویر کا مجموعہ شیئر کیا اس میں مکہ مکرمہ کی مقدس زیارت، ساحل سمندر پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ غروب آفتاب کا لطف، اپنے خاندان کے ساتھ چھٹیاں، شوٹنگ کے لمحات، اسپتال میں علاج، اور بال کٹوانے کے بعد کی تصویر شامل تھی۔
ان جھلکیوں کے کیپشن میں حنا خان نے لکھا کہ،’2024 فوٹوڈمپ ایک سال جو ایک پوری زندگی کے تجربے کے برابر تھا۔ یہ سال جھٹکوں، درد، آنسوؤں، چھوٹی خوشیوں، زخموں، ہزاروں ٹانکوں، مثبتیت، امید، ایمان، خوشی اور بے حد محبت سے بھرا ہوا تھا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ،’ اس سال نے انہیں صبر، استقامت، ڈسپلن، عزم اور شکر گزاری سکھائی۔’
جبکہ دوسری پوسٹ میں حنا خان نے اپنی زندگی کے ذاتی لمحات، کینسر کے ساتھ جنگ، فیملی ویکیشن اور دیگر اہم مواقع کی تصاویر شیئر کیں۔
ان تصاویر میں ان کی بیماری سے لڑائی، ان کے اہل خانہ اور قریبی لوگوں کا تعاون، اور وہ لمحات شامل تھے جب انہوں نے اپنی بیماری کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔
ان جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے کیپشن میں نئے سال کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ،’الحمدللہ ،شکر گزار 2025 ، مہربان ہو جاؤ’۔
دوسری جانب حنا خان کی ہمت اور اس عزم کو دیکھتے ہوئے شوبز شخصیات انکے حوصلے کوسراہتی نظر آئیں۔
ان شخصیات میں اداکارہ ایکتا کپور نے تبصرہ کرتے ہوئے حنا خان کو ’وارئیر کوئین’ قرار دے دیا۔
-
اسکینڈلز 10 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 18 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم