انفوٹینمنٹ
کولڈ پلے کے کرس مارٹن نے دلجیت دوسانجھ کا مشہور ڈائیلاگ دہرا دیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
کولڈ پلے کے کرس مارٹن نے دلجیت دوسانجھ کا مشہور ڈائیلاگ دہرا دیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
عالمی شہرت یافتہ بینڈ ‘کولڈ پلے‘ کےگلوکار کرس مارٹن انے ابوظہبی میں اپنے میوزیکل ورلڈ ٹوور کولڈ پلے کے حالیہ کنسرٹ میں ایک غیر متوقع لائن کہہ کر سوشل میڈیا صارفین میں جوش و خروش کو جنم دے دیا۔
فو ٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کولڈ پلے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس ماٹن کو گلوبل سپر اسٹار کی مشہور وائرل لائن پنجابی آگئے اوئے کہتے سنا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کرس مارٹن کو آڈیئنس کی جانب سے لائے گئے پلے کارڈ سے دلجیت دوسانجھ کی آئیکونک لائن پڑھتے دیکھا گیا جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
ویڈیو میں کرس مارٹن نے کنسرٹ میں موجود ہجوم میں سے ایک پرستار کو دیکھا جس کا پلے کارڈ پڑھتے ہوئے کرس نے کہا ‘پنجابی آ گئے اوئے‘ جسے سن کر کراؤڈ میں موجود گلوبل سپر اسٹار کے مداحوں نے شدید ہوٹنگ کی۔
انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ کی پی آر ٹیم کی جانب سے کرس مارٹن کی ویڈیو کو شیئر کیا گیا جس کے کیپشن میں ٹیم دلجیت کی جانب سے ‘پنجابی آ گئے اوئے‘ کے کیپشن کے ساتھ مداحوں کو کولڈ پلے کے کنسرٹ میں ملنے والی پذیرائی کا بتایا گیا۔
انسٹاگرام پر جاری ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوبل سپر اسٹار کے مداحوں کی جانب سے کولڈ پلے کنسرٹ میں کرس کی جانب سے مداح کے پیغام کو تسلیم کرتے ہوئے ‘کولڈ پلے ہم بھی آپ سے پیار کرتے ہیں‘ کے کمنٹ کیے گئے۔
واضح رہے کہ کولڈ پلے 18، 19 اور 20 جنوری 2025 کو ممبئی کے ‘ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم‘ میں پرفارم کرے گا جس کے بعد بینڈ 26 جنوری کا احمد آباد، گجرات کا رخ کرے گا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



