'خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے'، سوشل میڈیا پر پابندی کی درخواست دائر
یوٹیوبرز اپنے ولاگز میں اپنے گھروں کی خواتین کو دکھا رہے ہیں، درخواست گزار

لاہور ہائی کورٹ میں یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری اسلم نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، جسے وہ بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے جبکہ یوٹیوبرز اپنے ولاگز میں اپنے گھروں کی خواتین کو دکھا رہے ہیں جس سے روایتی خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے وِیوز لیے جارہے ہیں اور پیسہ کمایا جا رہا ہے، یوٹیوب اور فیس بک پر بغیر کسی لائسنس کے کسی بھی قسم کی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر فیک ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
درخواست میں شہری نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سٹیزن پروٹیکشن رولز پر عملدرآمد کرکے یوٹیوب، فیسبک اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرے۔
یاد رہے کہ ماضی میں نامور پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ بھی فیملی ولاگنگ کے رجحان کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
سال 2023ء میں شعیب اختر کے ساتھ ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر فیملی ولاگنگ کے رجحان پر اپنی نفرت کا کھل کر اظہار کیا تھا۔
میزبان شعیب اختر کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر کوئی ایسا شخص جو مواد بناتا ہے ٹک ٹاک بنا کر شہرت حاصل کرتا ہے اور پھر اچانک اسے آپکے مدِمقابل ڈراموں میں کاسٹ کرلیا جائے تو آپکو کیسا لگتا ہے؟
جواب میں اداکار نے ان تمام تخلیق کاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ 'ہمارے ملک میں 'کانٹینٹ ' کا لفظ سب سے زیادہ اوورریٹڈ ہے، یہاں کانٹینٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہر کوئی بس اپنی فیملی کو دنیا کے سامنے بیچ رہا ہے'۔
اداکار کا شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا 'لوگوں نے کانٹینٹ کے لفظ کو مذاق بنادیا ہے روز مرہ کے معاملات دکھانا،آج کچن میں یہ پکایا ، امی کے پاؤں دبائے یہاں تک کہ لوگوں نے قبرستان تک کو نہیں چھوڑا'۔
فہد مصطفیٰ کے ان الفاظ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا اور کئی لوگ فہد مصطفیٰ کی بات سے اتفاق کرتے نظر آئے تھے۔
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 10 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 52 منٹ پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا کارٹون ورژن کب ریلیز ہوگا؟