فلم / ٹی وی

جنید خان اور خوشی کی فلم 'لوویاپا' کا مزیدار ٹریلر ریلیز

فلم 7 فروری 2025ء کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Web Desk

جنید خان اور خوشی کی فلم 'لوویاپا' کا مزیدار ٹریلر ریلیز

فلم 7 فروری 2025ء کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

بالی وڈ اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘لوویاپا‘ کے ٹائٹل ٹریک کو ملنے والی شاندار پذیرائی کے بعد فلم کا ٹریلر جاری کرردیا گیا۔

اپنے متعلقہ اوٹی ٹی ڈیبیو پروجیکٹس ‘مہاراج اور دی آرچیز ‘کے بعد جنید خان اور خوشی کپور رومینٹک کامیڈی فلم ‘لوویاپا‘ کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

فلم 'لوویاپا' کے میکرز نے حال ہی میں فلم کی پروموشن کیلئے ایک منفرد حکمت عملی کا انتخاب کرتے ہوئے فلم کے ٹریلر سے پہلے ٹائٹل ٹریک کی نقاب کشائی کی۔

ٹریلر ریلیز سے پہلے فلم ’لوویاپا‘ کا پہلا ٹائٹل ٹریک ‘لوویاپا ہوگیا‘ سوشل میڈیا کے دور کی دو مین لیڈز ‘جنید اور خوشی‘ کے درمیان جاندار کیمسٹری کی بدولت شائقین کی داد وصول کرنے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد فلم کا ٹریلر شیئر کردیا گیا۔

فلم 'لوو یاپا' کا دلچسپ ٹریلر

فلم 'لوویاپا' کا ٹریلر اداکار جنید خان اور خوشی کپور کی ایک انٹرسٹنگ اسکرین اپیرئنس سے شروع ہوتا ہے جس میں جنید، خوشی کے والد سے ان کا ہاتھ مانگتے نظر آتے ہیں۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ خوشی کے والد کی جانب سے اپنی بیٹی کا رشتہ دینے سے پہلے دونوں اداکاروں خوشی اور جنید کو ایک دوسرے سے موبائل فون سوائپ کرنے کا کہا جاتا ہے جس کے بعد دونوں ایک دوسرے سے فون سوائپ کردیتے ہیں۔

فون ایک دوسرے سے بدلنے کے بعد خوشی اور جنید کی زندگی میں آتا ہے ٹوسٹ جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے فون مین چھپی پہلیاں سلجھاتے ہوئے نظر آتے ہیں اور پھر شروع ہوتا ہے کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ جس میں مداح 'جین زی' کی پریم کہانی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘لوویاپا‘ کی کہانی ڈیجیٹل دور میں محبت کی پیچیدگیوں کے گرد گھومتی ہے، فلم 7 فروری 2025ء کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین