بالی ووڈ

وامیکا گبی نے اکشے کمار کیساتھ نئی فلم کی جھلک دِکھا کر کھلبلی مچادی

ابھرتی ہوئی خوبرو ادکارہ نے چہرہ چھپانے کی دلچسپ وجہ بھی بتادی

Web Desk

وامیکا گبی نے اکشے کمار کیساتھ نئی فلم کی جھلک دِکھا کر کھلبلی مچادی

ابھرتی ہوئی خوبرو ادکارہ نے چہرہ چھپانے کی دلچسپ وجہ بھی بتادی

(فوٹو: سوشل میڈیا)
(فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم 'بھوت بنگلہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جنہیں اب ساتھی اداکارہ وامیکا گبی نے بھی سیٹ پر جوائن کرلیا ہے۔

اپنی خوبصورت آنکھوں اور بےمثال اداکاری کے باعث شہرت کی نئی منازل طے کرنے والی وامیکا گبی آج کل بالی وڈ انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

اداکارہ وامیکا گبی پنجابی، ملیالم اور ہندی فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم انہوں نے اپنےکیرئیر کا آغاز فلم 'جب وی میٹ' میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے فلم 'تو میرا 22 میں تیرا 22' اور 'عشق برانڈی' جیسی فلموں سے پنجابی سنیما میں شہرت حاصل کی۔

گزشتہ ماہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم 'بےبی جون' میں بھی وامیکا گبی نے اداکار ورون دھون کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب داد سمیٹی۔

حال ہی میں وامیکا گبی نے انسٹاگرام اسٹوری میں فلم 'بھوت بنگلہ' کے سیٹ سے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا اور صرف ان کی خوبصورت آنکھیں نظر آرہی تھیں۔

(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)
(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)

تصویر کے کیپشن میں وامیکا گبی نے اپنا چہرہ چھپانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ 'وہ نہیں چاہتے کہ اس فلم میں میرا لُک ابھی سب کے سامنے آئے'۔

سینئر اداکار پریش راول بھی اکشے کمار کی اس موسٹ اویٹڈ فلم 'بھوت بنگلہ' کا حصہ ہیں۔

انہوں نے بھی رواں ہفتے فلم کے سیٹ سے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں اکشے کمار کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)


فلم 'بھوت بنگلہ' کے بارے میں

گزشتہ ماہ بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی آنے والی ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ’ سے متعلق نئی اپڈیٹ فراہم کی تھیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اکشے کمار فلم کا پوسٹر شیئر کی اور ساتھ ہی فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے اہم اطلاعات بھی شیئر کی تھیں۔

پوسٹ میں اکشے کمار کو سفید شرٹ، دھوتی اور نیلی ہاف جیکٹ میں ملبوس ایک ستون پر بیٹھے لالٹئن پکڑے دیکھا گیا جبکہ پس منظر میں ایک خوفناک قلعہ بھی دکھایا گیا تھا جو سنسنی پھیلانے کیلئے کافی تھا۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

پوسٹ کے کیپشن میں اکشے کمار نے لکھا کہ،’اپنے پسندیدہ’پریادرشن’ کے ساتھ سیٹ پر ہونا بہت ہی زیادہ خوشی کی بات ہے کیونکہ ہم آج اپنی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کی شوٹنگ شروع کر رہے ہیں۔’

اکشے کمار نے مزید لکھا کہ،’یہ ڈر اور ہنسی کا ڈبل ڈوز آپ کے لیے 2 اپریل 2026 کو تیار ہوگا! تب تک آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے’۔

واضح رہے کہ اس ہارر کامیڈی فلم ’بھوت بنگلہ’ کیلئے اکشے کمار اور پریادرشن کی جوڑی 14 سال بعد دوبارہ ساتھ کام کر رہی ہے۔

یہ کامیاب جوڑی پہلے بھی 2000 کی دہائی میں کئی مشہور کامیڈی فلمیں فراہم کر چکی ہے، جیسے کہ 'ہیرا پھیری'، 'گرم مصالحہ'، 'بھاگم بھاگ'،'دے دنا دن'، اور 'کھٹّا میٹھا'۔