انفوٹینمنٹ

رنویر سنگھ کی آنے والی سُپر ہیرو فلم میں ہیروئن کا نام سامنے آگیا

بھارت کے مقبول ٹی وی شو 'شکتیمان' کو فلم کی شکل میں ڈھالا جارہا ہے

Web Desk

رنویر سنگھ کی آنے والی سُپر ہیرو فلم میں ہیروئن کا نام سامنے آگیا

بھارت کے مقبول ٹی وی شو 'شکتیمان' کو فلم کی شکل میں ڈھالا جارہا ہے

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بھارت میں 90ء کی دہائی میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو ’شکتیمان’ ضرور یاد ہوگا، یہ ٹی وی شو دیکھ کر ہی بچے بڑے ہوئے، جس میں مکیش کھنہ نے سُپر ہیرو 'شکتیمان' کے کردار ادا کیا۔

اس مقبول ٹی وی شو کو فلم کی شکل میں ڈھالا جارہا ہے جس میں معروف بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ 'شکتیمان' کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

اب تازہ میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں جن کے مطابق اس فلم میں رنویر سنگھ کے ہمراہ ابھرتی ہوئی اداکارہ وامیکا گبی ہیروئن کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

اپنی خوبصورت آنکھوں اور بےمثال اداکاری کے باعث شہرت کی نئی منازل طے کرنے والی وامیکا گبی آج کل بالی وڈ انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

اداکارہ وامیکا گبی پنجابی، ملیالم اور ہندی فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم انہوں نے اپنےکیرئیر کا آغاز فلم 'جب وی میٹ' میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے فلم 'تو میرا 22 میں تیرا 22' اور 'عشق برانڈی' جیسی فلموں سے پنجابی سنیما میں شہرت حاصل کی۔

گزشتہ ماہ دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم 'بےبی جون' میں بھی وامیکا گبی نے اداکار ورون دھون کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب داد سمیٹی۔

حال ہی میں انہوں نے اکشے کمار کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم 'بھوت بنگلہ' کی شوٹنگ کا بھی آغاز کردیا ہے جس کے بعد اب انہیں رنویر سنگھ کی اگلی فلم میں بطور ہیروئن کاسٹ کیے جانے کی افواہیں بھی زور پکڑ چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ وامیکا گبی ہندی اور ملیالم سنیما میں اپنی ورسٹائل پرفارمنس کیوجہ سے خوب توجہ سمیٹ رہی ہیں، فی الحال بات چیت جاری ہے لیکن اگر واقعی فلم بنتی ہے تو اس میں وامیکا اور رنویر کی جوڑی ہی مرکزی کردار نبھاتی نظر آئے گی۔

تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فلم اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، جس کی پری پروڈکشن کا عمل جاری ہے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ گزشتہ 3 برس سے 'شکتیمان' فلم کیلئے اسکرپٹنگ کا عمل جاری ہے۔

معروف ڈائریکٹر باسل جوزف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو سونی پکچرز انڈیا اور ساجد ناڈیاڈوالا پروڈیوس کریں گے۔

فلم کی شوٹنگ مئی 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے جسکے بعد سال 2026 میں یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔