ثناء جاوید ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
دوسری شادی کے بعد اداکارہ کے لباس میں حیران کن تبدیلی صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید جو کہ شعیب ملک کیساتھ دوسری شادی کرنے کے بعد اب ثناء شعیب کے نام سے جانی جاتی ہیں ایک بار پھر اپنے بولڈ لُک سے ناقدین کی تمام تر نفرتوں کا مرکز بن گئیں۔
ثنا نے بطور ماڈل شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور سال 2012 میں ڈرامہ شہر ذات سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، ان کا پہلا ڈرامہ 'میرا پہلا پیار' تھا جس میں معاون کردار ادا کیا اور جس کے بعد 'شہر ذات' میں ایک چھوٹے سے رول میں نظر آئیں۔
ثنا جاوید کو ہم ٹی وی کے ڈرامے 'ذرا یاد کر' سے شہرت ملی جس کے بعد انہوں نے 'خانی'، 'رسوائی' اور 'ڈنک' جیسے بلاک بسٹر ڈراموں کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔
ثنا نے 2017 میں 'مہر النسا وی لب یو' میں دانش تیمور کے مدِمقابل ہیروئن کا کردار نبھا کر فلمی دنیا میں ڈیبیو کیا۔
ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو اداکارہ کوویڈ کے دوران ایک سادہ سی تقریب میں گلوکار عمیر جیسوال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم 2023 میں جوڑے کی طلاق ہوگئی۔
بعدازاں جنوری 2024 میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی جس کا اعلان دونوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، شعیب ملک نے اس سے قبل بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی۔
شعیب اور ثناء کی پہلی طلاق کے بعد آپس میں دوسری شادی نہ صرف انکے فینز کو شاکڈ کرگئی بلکہ بھارت میں بھی اس موضوع پر کئی خبریں نشر کی گئیں، لیکن ان تمام تر تنقید کے باوجود یہ نوبیاہتا جوڑا کسی بھی منفی تبصروں پر کان نہ دھرتے ہوئے اپنی زندگی میں مگن نظر آیا۔
اداکارہ ثناء شعیب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو اکثر و بیشتر شعیب ملک کے ہمراہ گھومتی پھرتی اور سیر و تفریح کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اسٹائلش بلیک آؤٹ فٹ میں دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔
مذکورہ جھلکیوں میں اداکارہ بلیک ٹینک ٹاپ، جینز، اور ایک گرم کوٹ میں ملبوس مرر سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں۔
جبکہ کیپشن کو خالی رکھتے ہوئے انہوں نے صرف دل والے اموجی کا استعمال کیا ہے۔
لیکن دوسری جانب انکے صارفین کو اداکارہ کا یہ لُک ایک آنکھ نہیں بھارہا اور کمنٹ سیکشن میں خوب انہیں ٹرول کررہے ہیں۔
مداحوں کا ثناء کے لباس کے انتخاب پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنے لباس میں حد سے زیادہ جدت لے آتی ہیں۔
کچھ فینز نے ان کے شوہر شعیب ملک پر بھی تنقید کی اور اداکارہ کے بارے میں انتہائی سخت الفاظ استعمال کیے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی اداکارہ کو انکے بولڈ لباس پر خاصا تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔




