انفوٹینمنٹ

کنگنا کی فلم 'ایمرجنسی' کے ٹکٹ کی حیران کن قیمت جانیے

فلم ایمرجنسی 17 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

Web Desk

کنگنا کی فلم 'ایمرجنسی' کے ٹکٹ کی حیران کن قیمت جانیے

فلم ایمرجنسی 17 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

فلم ایمرجنسی 17 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم ایمرجنسی 17 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

بالی وڈ کی اسکینڈل کوئن اداکارہ و بھارتیا جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اداکارہ کنگنا رناوت نے بطور ڈائریکٹر اپنی فلم ‘ایمرجنسی‘ کی ریلیز کے ساتھ مداحوں سے اہم انکشاف کردیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم 'ایمرجنسی' کی گزشتہ سال 6 ستمبر کو ریلیز روکنے کے بعد حال ہی میں بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے  فلم کو کلین چٹ دے کر  17 جنوری کو فلم کی ریلیز کے ساتھ تنازع حل کردیا گیا۔

اداکاری کے بعد بطور ڈائریکٹر اپنی فلم 'ایمرجنسی' سے مداحوں میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مداحوں سے فلم کے متعلق اہم اعلان کردیا۔

میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی موسٹ اوویٹڈ فلم 'ایمرجنسی' کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ‘تنازعوں سے نمٹنے کے بعد ان کی فلم ایمرجنسی بالآخر مداحوں کیلئے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی‘۔

گزشتہ سال سے فلم 'ایمرجنسی' کا انتظار کرنے والے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ ‘مداح میری فلم ایمرجنسی ریلیز کے پہلے دن ڈسکاؤنٹڈ پرائز پر صرف 99 روپے کی ٹکٹ میں دیکھ سکیں گے‘۔

سونو سود کی فلم 'فتح' کے بعد کنگنا کی جانب سے 99 روپے کے ٹکٹ کے اعلان پر مداح اداکارہ کے زبردست اقدام کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

تنازع کیا تھا؟

منیکارنیکا فلمز اور زی اسٹوڈیوز کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم ‘ایمرجنسی‘ گزشتہ سال 6 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم فلم میں موجود کچھ مناظر کی وجہ سے فلم کی ریلیز کا روک دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کے کچھ اہم رہنماؤں کی جانب سے فلم ‘ایمرجنسی‘ پر سکھوں سے متعلق چند مناظر پر سخت اعتراضات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد فلم کو جانچ پڑتال کے دائرے میں لایا گیا تھا۔

بھارتی سکھ برادری کی جانب سے شدید مظاہروں کے ذریعے اس بات کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ متنازع فلم 'ایمرجنسی' میں سکھوں سے متعلق قابل اعتراض مناظر کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

اپنے مظاہروں میں سکھ برادری کا مزید کہنا تھا کہ ’ حکومت کی جانب سے کنگنا اور فلم میکرز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پر سکھ برادری سے معافی بھی مانگیں‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے فلم میں موجود متنازع مناظر کو ہٹانے کی حامی بھر لی گئی تھی جس کے بعد فلم جنوری میں ریلیز کی جائے گی۔